உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : گرل فرینڈ نے ٹھکرایا تو 27 سالہ نوجوان نے فیس بک پر لائیو آکر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش

    مہاراشٹر : گرل فرینڈ نے ٹھکرایا تو 27 سالہ نوجوان نے فیس بک پر لائیو آکر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    مہاراشٹر : گرل فرینڈ نے ٹھکرایا تو 27 سالہ نوجوان نے فیس بک پر لائیو آکر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    ایک افسر نے بتایا کہ کلیان (مغرب) کے رہنے والے انکش پوار نے جب تین سال سے گرل فرینڈ رہی لڑکی کو شادی کی تجویز پیش کی ، تو لڑکی نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیا ۔ اس کے بعد انکش نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔

    • Share this:
      تھانے: مہاراشٹر کے تھانے سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ذریعہ ٹھکرائے جانے کے بعد خودکشی کرلی ۔ خودکشی سے پہلے نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک لائیو پر آ کر اپنی خودکشی کے بارے میں جانکاری دی ۔ پولیس نے ہفتہ کو اس واقعہ سے متعلق یہ جانکاری دی ۔

      ایک افسر نے بتایا کہ کلیان (مغرب) کے رہنے والے انکش پوار نے جب تین سال سے گرل فرینڈ رہی لڑکی کو شادی کی تجویز پیش کی ، تو لڑکی نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیا ۔ اس کے بعد انکش نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔

      افسر نے بتایا کہ انکش ایک اسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کرتا تھا ۔ اس نے خودکشی کے بارے میں فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کی اور کہا کہ وہ تین سال سے ایک لڑکی کے ساتھ رشتے میں تھا ، وہ اسے بہت پیار کرتا تھا ، لیکن جب اس نے شادی کی پیشکش کی تو لڑکی نے ٹھکرا دیا ۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنی سیونگ کی رقم بھی اسے دیدی تھی ۔

      نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ذریعہ ٹھکرائے جانے کے بعد خودکشی کرلی ۔
      نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ذریعہ ٹھکرائے جانے کے بعد خودکشی کرلی ۔


      افسر نے بتایا کہ دونوں میں اکثر کئی معاملات پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور جمعرات کو ایک تیکھی بحث کے دوران لڑکی نے مبینہ طور پر اس سے مرنے کیلئے کہا ، جس کے بعد اس نے غصہ میں آکر خودکشی کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایف سی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: