ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: لشکر طیبہ کے نام سے آیا ای میل، 4 فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی

ممبئی میں دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ (Lashkar-e-Taiba) نے ای میل بھیج کر کئی ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ (International Airport) کے پاس واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں اور اندھیری، جوہو، سانتا کروز اور میرا روڈ میں سکیورٹی بڑھادی ہے۔

  • Share this:

ممبئی: ممبئی میں دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ (Lashkar-e-Taiba) نے ای میل بھیج کر کئی ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ (International Airport) کے پاس واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں اور اندھیری، جوہو، سانتا کروز اور میرا روڈ میں سکیورٹی بڑھادی ہے۔ ممبئی کے جوائنٹ کمشنر سنتوش رستوگی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ (Anti Terrorism Squad) اور کرائم برانچ کے آفیسر مسلسل پوچھ۔گچھ کررہے ہیں۔ اس ای میل کی ابھی کوئی پختہ جانکاری نہیں ملی ہے۔

سنتوش رستوگی نے کہا، مغربی  مضافاتی  علاقے  کے  4  فائیو اسٹار ہوٹلوں کو دھمکی بھرے ای میل ملے ہیں۔ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بم اسکواڈ اور ڈسپوزل اسکواڈ کو ہوٹلوں کے احاطے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کے ایک سینئر افسر  نے کہا کہ وہ بھیجنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ای میل میں لکھا ہے، "ہم لشکر طیبہ سینٹرل آف پاکستان اور خلفی حامیوں نے آپ کے ہوٹل میں اپنے بندے بھیجے ہیں۔ اگر آپ ہماری مانگوں کو نہیں مانتے ہیں تو ہر جگہ دھماکہ ہوگا۔ ہمیں 100 بٹ کوائن کی ادائیگی کریں۔ اگر ہمارے کھاتے میں بٹ کوائن جمع کئے جاتے ہیں تو ہم آپریشن روک دیں گے۔ ہم اللہ کے نام پر مرنے کیلئے تیار ہیں اور کوئی بھی ہمیں روک نہیں سکتا"۔

First published: Feb 20, 2020 11:08 AM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

  • Total Confirmed

    6,761

  • Cured/Discharged

    515

  • Total DEATHS

    206

Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres