ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے پاکستان گئی تھی حسینہ بیگم ، جیل میں گزارنے پڑگئے 18 سال

حسینہ بیگم نے پاکستان میں عدالت سے اپیل کی کہ وہ بے قصور ہے ، جس کے بعد عدالت نے اس معاملہ کی جانکاری طلب کی ۔

  • Share this:
شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے پاکستان گئی تھی حسینہ بیگم ، جیل میں گزارنے پڑگئے 18 سال
شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے پاکستان گئی تھی حسینہ بیگم ، جیل میں گزارنے پڑگئے 18 سال ۔ تصویر : اے این آئی ۔

اورنگ آباد : 18 سال پہلے اپنے شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے پاکستان گئی 65 سالہ حسینہ بیگم اب ہندوستان لوٹ آئی ہیں ۔ وہاں پاسپورٹ کھو جانے کے بعد حسینہ بیگم 18 سالوں تک لاہور کی جیل میں بند تھیں ۔ اورنگ آباد پولیس نے اس معاملہ میں رپورٹ درج کرائی تھی ، جس کے بعد وہ منگل کو ہندوستان لوٹ آئیں ۔ یہاں لوٹنے پر ان کے رشتہ داروں اور اورنگ پولیس اہلکاروں نے حسینہ بیگم کا استقبال کیا ۔


ہندوستان آنے کے بعد حسینہ بیگم نے کہا کہ میں کافی مشکلات سے گزری اور اپنے ملک لوٹنے کے بعد مجھے سکون کا احساس ہورہا ہے ۔ مجھے لگ رہا ہے کہ جیسے میں جنت میں ہوں ۔ مجھے پاکستان میں زبردستی قید کرلیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں رپورٹ درج کرنے کیلئے اورنگ آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔


حسینہ بیگم کے ایک رشتہ دار خواجہ زین الدین چشتی نے اورنگ آباد پولیس کو بھی ان کو ملک واپس لانے میں مدد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ پولیس سے موصولہ جانکاری کے مطابق اورنگ آباد کے سٹی چوک تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے راشد پور کی رہنے والی بیگم کی شادی اترپردیش کے سہارنپور کے رہنے والے دلشاد احمد سے ہوئی ہے ۔


حسینہ بیگم نے پاکستان میں عدالت سے اپیل کی کہ وہ بے قصور ہے جس کے بعد عدالت نے اس معاملہ میں جانکاری طلب کی ۔ اورنگ آباد پولیس نے پاکستان کو اطلاع دی کہ بیگم کے نام پر اورنگ آباد میں سٹی چوکی تھانہ کے تحت ایک گھر رجسٹرڈ ہے ، جس کے بعد پاکستان نے گزشتہ ہفتہ بیگم کو رہا کردیا اور اس کو ہندوستانی افسران کے سپرد کردیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 27, 2021 11:15 AM IST