رائے گڑھ ساحل پر AK-47 سے لیس مشتبہ کشتی ملی، جانچ ایجنسیاں الرٹ پر، ممبئی میں سیکورٹی سخت
suspicious boat seized in Maharashtra: اسمبلی میں اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ایک مشتبہ کشتی ملی ہے، اس کشتی کا نام لیڈی ہان ہے۔ پولیس کو کشتی سے 3 اے کے 47 ملے ہیں۔ ہم نے اے ٹی ایس کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔
suspicious boat seized in Maharashtra: اسمبلی میں اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ایک مشتبہ کشتی ملی ہے، اس کشتی کا نام لیڈی ہان ہے۔ پولیس کو کشتی سے 3 اے کے 47 ملے ہیں۔ ہم نے اے ٹی ایس کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ممبئی : مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ہری ہریشور ساحل کے پاس ایک مشتبہ کشتی ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی سے اے کے 47 سمیت کئی ہتھیار اور کارتوس ملنے کی اطلاع ہے۔ پولیس سمیت کئی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ کشتی عمان سیکورٹی کی اسپیڈ بوٹ ہے۔ تاہم کشتی میں کوئی شخص نہیں تھا۔ کشتی بہتی ہوئی ہندوستان آئی ہے۔ عام طور پر اس علاقہ میں پاکستانی کشتی ملنے کا امکان ہوتا ہے، جسے جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس معاملہ میں ابھی اس بات کی ٹھوس اطلاع نہیں ہے کہ کشتی پاکستان سے آئی ہے یا نہیں۔ اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے ۔
ادھر اسمبلی میں اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ایک مشتبہ کشتی ملی ہے، اس کشتی کا نام لیڈی ہان ہے۔ پولیس کو کشتی سے 3 اے کے 47 ملے ہیں۔ ہم نے اے ٹی ایس کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جگہ جگہ ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کو الرٹ رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس معاملہ کو لے کر مرکز سے بھی رابطے میں ہیں۔ بتا دیں کہ مشتبہ کشتی ملنے کے بعد مہاراشٹر کے تمام ساحلی علاقوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کل یعنی جمعہ کو پورے مہاراشٹر میں دہی ہانڈی کا تہوار ہے اور اس کے پیش نظر مہاراشٹر پولس کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے اور اس وجہ سے سبھی اضلاع کی پولیس چوکس ہے ۔
سیکورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق رائے گڑھ معاملہ میں کشتی کی برآمدگی کے بعد انٹلی جنس محکمہ دہشت گردی کے پہلو پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انٹلی جنس محکمہ کے ذرائع کے مطابق یہ آئی ایس آئی کی ایک چال بھی ہو سکتی ہے۔ جدید ترین ہتھیاروں بالخصوص اے کے 47 کی کھیپ عمان کے راستے ہندوستان بھیجنے کی خطرناک سازش ہے۔ تاکہ پاکستان انٹرنیشنل فورم پر خود کو پاک صاف ثابت کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی رائے گڑھ اشوک نے ہری ہریشور ساحل کے قریب کشتی میں اے کے 47 ملنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی دیگر جانکاری شیئر نہیں کی کہ آیا یہ کشتی اسپیڈ بوٹ تھی یا کوئی اور کشتی۔ انہوں نے کہا کہ جانچ جاری ہے ۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں بنی کشتی ہے، جس جگہ کشتی ملی ہے وہ ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر اور پونے سے 170 کلومیٹر دور ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔