ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے مسلسل دباو ڈالتی تھی خاتون، پریشان ہو کر نوجوان نے لگائی پھانسی

پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون مسلسل غیر مناسب طریقہ سے سیکس کی مانگ کرتی تھی جس کے سبب وہ کافی پریشان تھا

  • Share this:
جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے مسلسل دباو ڈالتی تھی خاتون، پریشان ہو کر نوجوان نے لگائی پھانسی
علامتی تصویر

مہاراشٹر کے پربھنی ضلع میں 38 سالہ شخص کے خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون مسلسل اس سے غیر مناسب طریقہ سے سیکس کی مانگ کرتی تھی جس سے وہ کافی پریشان تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا نام سچن متکاری تھا۔ وہ پربھنی کے ایک اسپتال میں کام کرتا تھا۔ اتوار کے روز سچن کی لاش اس کے گھر کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پڑوسیوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد سچن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ ایک خاتون سیکس کے لئے اس کا استحصال کر رہی تھی۔


سوسائڈ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کو پتہ تھا کہ وہ شادی شدہ ہے لیکن وہ اس پر سیکس کرنے کے لئے دباو بنا رہی تھی۔ نوٹ کے مطابق خاتون سچن کو دھمکی دیتی تھی کہ اگر وہ سیکس نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کریمنل کیس درج کرے گی۔ افسران کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔


 
First published: Oct 16, 2018 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading