ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: ناگپور میں سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد کی حالت نازک

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی شب اُمرید سڑک پر ہوا اور جس میں میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور 19 دیگر زخمی ہو گئے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 10, 2018 04:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر: ناگپور میں سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد کی حالت نازک
علامتی تصویر

مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں ناگپور-گڑھ چرولی قومی شاہراہ پر منگل کی شب ایک ٹرک اور چھوٹی گاڑی کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی شب اُمرید سڑک پر ہوا اور جس میں میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں كو سرکاری میڈیکل کالج -اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے جہاں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چار مرد اور ایک خاتون ہے۔ یہ سبھی لوگ ناگپور سے سندے واهی جا رہے تھے۔

First published: Oct 10, 2018 04:33 PM IST