Maharashtra News: شوسینا کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کرکیا ملا؟ باغی ممبران اسمبلی سے آدتیہ ٹھاکرے نے پوچھا سوال
Maharashtra News: شوسینا کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کرکیا ملا؟ باغی ممبران اسمبلی سے آدتیہ ٹھاکرے نے پوچھا سوال ۔ فائل فوٹو ۔
Maharashtra News: آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی نے ممبران اسمبلی کی ہر طرح سے مدد کی، ایسے میں بغاوت کرنے والے ممبران اسمبلی کو پارٹی قیادت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر کیا حاصل ہوا؟
ممبئی : شیوسینا کے ایم ایل اے اور مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی کو لے کر ریلی میں سوال اٹھایا۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی نے ممبران اسمبلی کی ہر طرح سے مدد کی، ایسے میں بغاوت کرنے والے ممبران اسمبلی کو پارٹی قیادت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر کیا حاصل ہوا؟ آدتیہ ٹھاکرے نے ہفتہ کو جلگاؤں میں ایک ریلی میں یہ بات کہی۔ جلگاؤں شیوسینا سے بغاوت کرنے والے لیڈر اور موجود وزیر گلاب راو پاٹل کا اسمبلی حلقہ ہے ۔ اپنی تقریر میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے انہیں ٹکٹ دیا، وہ منتخب ہوں، اس کیلئے سبھی کوششیں کیں اور ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا کیوں گھونپا؟ انہیں دھوکہ دے کر کیا حاصل ہوا؟
آدتیہ نے کہا کہ انہیں جو بھی ملا، اپنے لئے ملا۔ انہوں نے عوام کو کچھ بھی واپس نہیں لوٹایا ۔ غور طلب ہے کہ اس سال جون میں شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے اور 39 ایم ایل ایز نے پارٹی سے بغاوت کر دی تھی، جس کے نتیجے میں ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گر گئی تھی۔ 30 جون کو شندے نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گلاب راؤ پاٹل کے پاس شندے حکومت میں پانی کی فراہمی کا محکمہ ہے۔ راؤ کے پاس ادھو کی قیادت والی حکومت میں بھی یہی محکمہ تھا ۔
وہیں گزشتہ بدھ کو مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے کی سرکار پر تیکھا حملہ بولتے وہئے شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا تھا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ اصلی وزیر اعلی کون ہے ۔ ان کا اشارہ نئی سرکار میں بی جے پی کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے دبدبے کی جانب تھا۔
کابینہ میں توسیع پر نشانہ سادھتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ کابینہ میں نہ تو ممبئی کی اور نہ ہی خواتین کی نمائندگی ہے ۔ نیز آزاد ممبران اسمبلی کو بھی جگہ نہیں ملی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔