உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر نارائن رانے کو بڑی راحت ، مہاڑ کورٹ سے ملی ضمانت، جانئے کیوں کیا گیا تھا گرفتار

    مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاڑ کورٹ نے دی ضمانت

    مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاڑ کورٹ نے دی ضمانت

    ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر سرکار یہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے ۔ رانے کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی بدھ کو مہاراشٹر سرکار کے خلاف احتجاج کرے گی ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف متنازع تبصرہ کو لے کر گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاڑ کورٹ نے ضمانت دیدی ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق رانے کو طبی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت دی گئی ہے ۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر سرکار یہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے ۔ رانے کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی بدھ کو مہاراشٹر سرکار کے خلاف احتجاج کرے گی ۔

      وہیں رانے کی مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے خلاف ان کے تبصرہ پر ان کے خلاف درج کیس کو رد کرنے کی مانگ کرنے والی عرضی کل بامبے ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی ۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کے آفیشیل گھنٹے ختم ہونے کی وجہ سے آج عرضی دائر نہیں کی جاسکی ۔ رانے کی عرضی پر فوری سماعت عرضی داخل کی گئی ہے ۔


      خیال رہے کہ گزشتہ پیر کو جن آشیرواد یاترا کے دوران رائے گڑھ پہنچے نارائن رانے نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو تھپڑ مارنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ’یہ شرمناک ہے کہ وزیر اعلیٰ کو آزادی کا سال نہیں معلوم۔ وہ اپنے خطاب کے دوران آزادی کے سالوں کی گنتی پوچھنے کے لئے پیچھے جھک گئے۔ اگر میں وہاں ہوتا، تو انہیں تھپڑا مارتا‘۔ بی جے لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اپنے خطاب کے دوران آزادی کا سال بھول گئے تھے۔

      شیو سینا کے مشتعل کارکنان نے کیا پتھروا

      وہیں دوسری جانب، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ’تھپڑ مارنے‘ کی بات کہنے والے مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف مہاراشٹر میں مخالفت تیز ہوگئی ہے۔ برسراقتدار اتحاد مہاوکاس اگھاڑی میں شامل شیو سینا نے نارائن رانے کے گھر پر پتھراو کردیا۔ کشیدگی کے بعد بی جے پی اور شیو سینا آمنے سامنے آگئی ہیں۔ خبر ہے کہ اورنگ آباد میں مرکزی وزیر کی مخالفت میں شیو سینا کے اراکین نے چپل مارو آندولن کیا۔ حالانکہ، نارائن رانے نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی بھی جرم نہیں کیا۔ ان کے خلاف ناسک، پنے اور مہاڑ میں تین ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔ شیو سینا حامیوں کا نارائن رانے کے گھر کے باہر احتجاج جاری ہے۔

      منگل کو پارٹی کے کئی کارکنان نارائن رانے کی رہائش گاہ کے سامنے جھنڈا لہراتے ہوئے گاڑیوں سے نکلے۔ اس دوران مرکزی وزیر کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ کارکنان نے انہیں بغیر سیکورٹی کے باہر نکلنے کا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارائن رانے نے جو ہمارے وزیر اعلیٰ کو لے کر غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے چیلنج دیتے ہیں کہ وہ بغیر سیکورٹی کے یہاں گھوم کر دکھائیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: