ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو کیا خبردار ، کہا : سونامی جیسی ہوگی کورونا وائرس کی دوسری لہر

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سونامی جیسی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ویکسین آتی ہے ، ہمیں تقریبا 25 کروڑ خوراک کی ضرورت ہوگی ۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو کیا خبردار ، کہا : سونامی جیسی ہوگی کورونا وائرس کی دوسری لہر
ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو کیا خبردار ، کہا : سونامی جیسی ہوگی کورونا وائرس کی دوسری لہر

مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں تہواروں کے بعد سے مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کو لے کر تشویش بڑھتی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس سلسلہ میں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سونامی جیسی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ویکسین آتی ہے ، ہمیں تقریبا 25 کروڑ خوراک کی ضرورت ہوگی ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اس وقت تک صرف تین ہی علاج ہیں ، ماسک ، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو صاف رکھنا ۔


ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ وہ قانون لاگو کرنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ خود اس کیلئے ذمہ داری لیں ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے نائٹ کرفیو لاگو کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ، لیکن میں قانون لاگو کرنے میں یقین نہیں رکھتا ہوں ، لوگوں کو خود ہی احتیاط برتنی چاہئے ۔


اس سے پہلے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے دیوالی کے موقع پر جمع ہوئی لوگوں کی بھیڑ کو لے کر کہا تھا کہ دیوالی پر لوگ ایسے جمع ہوگئے تھے جیسے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی سے کورونا وائرس مر جائے گا ۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت اگلے آٹھ دس دن تک حالات کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد لاک ڈاون لاگو کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گی ۔


نائب وزیر اعلی نے مزید کہا کہ حکومت نے اسکولوں کو شروع کرنے کیلئے بہت سارے قوانین بنائے ہیں ، جس میں صاف صفائی کے طریقے بھی شامل ہیں ۔ ریاستی حکومت نے مقامی علاقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کی بنیاد پر پیر سے نویں جماعت سے بارہویں تک کیلئے اسکولوں کو پھر سے کھولنے کی اجازت دی ہے ۔

اجیت پوار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مہاراشٹر ، دہلی سے ٹرین اور فلائٹ سروسز کو معطل کرسکتا ہے ۔ دہلی سے ریاستوں میں داخل ہونے والوں کیلئے اترپردیش اور ہریانہ پہلے ہی ٹیسٹ لازمی کرچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 22, 2020 11:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading