ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی کو نشہ خوروں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ، اب تک 47 گرفتار

ممبئی شہر و مضافات ہی نہیں ریاست بھر میں منشیات فروشوں یک کے خلاف اینٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے ۔ کافی قلیل عرصہ میں ہی انسداد منشیات دستہ نے نومبر 2020 تک 35 کیس درج کئے ہیں اس میں 47 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور 364 کلو ضبطی کی گئی ہے ۔

  • Share this:
ممبئی کو نشہ خوروں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ، اب تک 47 گرفتار
ممبئی کو نشہ خوروں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ، اب تک 47 گرفتار

ممبئی انسداد منشیات دستہ نے جو آپریشن نشہ کے سوداگروں سے ممبئی کو پاک کرنے کا شروع کر رکھا ہے ، اس سے کئی بڑے منشیات فروشوں میں نہ صرف دہشت پائی جارہی ہے بلکہ کئی منشیات فروش تو ممبئی چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اس کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف اینٹی نارکوٹکس سیل کا آپریشن نشہ مکت ممبئی جاری ہے ۔ ریاست بھر میں انسداد منشیات دستہ اپنے آپریشن میں نہ صرف تیزی پیدا کر چکا ہے ۔ بلکہ ایسے منشیات فروشوں اور سوداگروں پر نظر رکھ رہا ہے ، جو ممبئی شہر ہی نہیں بلکہ ملک کی نوجوان نسلوں کیلئے خطرہ ہے۔


ممبئی شہر و مضافات ہی نہیں ریاست بھر میں منشیات فروشوں یک کے خلاف اینٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے ۔ کافی قلیل عرصہ میں ہی انسداد منشیات دستہ نے نومبر 2020 تک 35 کیس درج کئے ہیں اس میں 47  منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور 364  کلو ضبطی کی گئی ہے ، جس کی کل مالیت 90 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ اس میں ہیروین ، ایم ڈی ، کف شیرپ اور دیگر نشہ آور ادویات شامل ہیں ۔ یہ اطلاع آج یہاں انسداد منشیات دستہ کے سر براہ اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات دستہ نے نشہ خوروں اور نشہ فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کردی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈرگس فروشوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث ڈرگس اسمگلروں پر اینٹی نارکوٹکس کی نظر ہے اور اس نے اپنی ساری توجہ ان منشیات کے سوداگروں پر مرکوز کر رکھی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کے سوداگروں کے خلاف اینٹی نارکوٹکس سیل کی کارروائی میں جو آپریشنز شروع کئے گئے ہیں ، اس میں کئی بدنام زمانہ اسمگلروں سمیت منشیات فروشوں کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے ۔ نومبر میں سب سے زیادہ کارروائی اینٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے اور یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی ۔


دتہ نلاوڑے نے کہا کہ منشیات فروشوں سے معاشرے کو پاک کر نے کیلئے عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے ، اس لئے انسداد منشیات دستہ یہ اپیل کرتا ہے کہ اگر انہیں کسی بھی منشیات فروشوں سے تعلق سے کوئی بھی تفصیل معلوم ہے ، تو وہ اینٹی نارکوٹکس سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ان کا نام مخفی رکھاجائے گا ۔ اب تک کی انسداد منشیات دستہ کی کارروائی سے شہر میں ایک مرتبہ پھر منشیات فروشوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 28, 2020 08:53 PM IST