ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا تو لگانا پڑے گا سخت لاک ڈاون : اجیت پوار

Maharashtra Deputy CM Ajit Pawar on Lockdown: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اگر لوگ کورونا گائیڈ لائنس کے مطابق کام نہیں کریں گے تو ریاستی حکومت کو گزشتہ سال کی طرح سخت لاک ڈٓاون لگانا پڑے گا ۔

  • Share this:
لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا تو لگانا پڑے گا سخت لاک ڈاون : اجیت پوار
لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا تو لگانا پڑے گا سخت لاک ڈاون : اجیت پوار

ممبئی : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اگر لوگ کورونا گائیڈ لائنس کے مطابق کام نہیں کریں گے تو ریاستی حکومت کو گزشتہ سال کی طرح سخت لاک ڈٓاون لگانا پڑے گا ۔ نائب وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ریاست کے سبھی ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کو اپنے سالانہ فنڈ سے اپنی اسمبلی اور پارلیمانی حلقہ میں کورونا سے وابستہ کام کرانے کیلئے ایک کروڑ کی رقم استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ بتادیں کہ مہاراشٹر میں 14 اپریل سے 15 دنوں کا ریاست گیر کرفیو لاگو ہے ۔


وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اس مدت میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 لاگو رہے گی ، جس کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ لوگ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے نئی پابندیوں کو لاک ڈاون کا نام نہیں دیا ۔ اس دوران ضروری سروسز کی اجازت ہوگی ، لیکن یکم مئی تک ریاست میں مذہبی ، سماجی ، ثقافتی اور سیاسی پروگراموں پر پوری طرح سے روک رہے گی ۔




ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 398 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.38 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز کی تعداد میں 17974 کی مزید اضافہ ہونے سے جمعہ کو بڑھ کر 638034 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 63729 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 37 لاکھ سے زائد 3703584 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو 61695 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 11:58 PM IST