ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ڈرگس کیس : این سی بی نے باندرہ علاقہ سے کالج کے 19 سالہ طالب علم کو کیا گرفتار ، منشیات برآمد

این سی بی نے باندرا کے علاقہ میں چھاپہ مار کر کے کالج کے 19 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ملزم سے منشیات اور 2.30 لاکھ روپے نقدی برآمد کئے ہیں ۔ این سی بی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔

  • Share this:
ڈرگس کیس : این سی بی نے باندرہ علاقہ سے کالج کے 19 سالہ طالب علم کو کیا گرفتار ، منشیات برآمد
ڈرگس کیس : این سی بی نے کالج کے 19 سالہ طالب علم کو کیا گرفتار ، منشیات برآمد ۔ علامتی تصویر ۔

ممبئی : این سی بی نے باندرا کے علاقہ میں چھاپہ مار کر کے کالج کے 19 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ملزم سے منشیات اور 2.30 لاکھ روپے نقدی برآمد کئے ہیں ۔ این سی بی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔ ملزم کا نام ایان سنہا بتایا جاتا ہے ، جو ایک کالج طالب علم ہے ، جس نے لاک ڈاؤن کے دوران منشیات کی سپلائی کا کام شروع کیا تھا ۔ ملزم نے منشیات کمپیوٹر کے سی پی یو میں چھپا کر رکھتا تھا اور ممبئی کے باندرا ، کھار ، اندھیری کے علاقوں میں منشیات سپلائی کیا کرتا تھا ۔


یہ طالب علم ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات اور لوگوں کو منشیات فراہم کرتا تھا ۔ اطلاع کے بعد این سی بی کی ٹیم دیر رات پہنچی . زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے  چھاپہ ماری کی کارروائی کی قیادت کی ۔ جب این سی بی کی ٹیم ملزم کے گھر پر چھاپہ ماری کیلئے پہنچی ، تو ملزم نے اپنے گھر میں دو کتے رکھے ہوئے تھے اور کتوں کو چھوڑ کر افسر کو ڈرانا چاہا ، لیکن این سی بی نے اپنی کارروائی جاری رکھی ۔


این سی بی نے ملزم سنہا کا موبائل فون ، کمپیوٹر ، الیکٹرانک گیجٹ اور منشیات ناپنے والی مشین قبضے میں لے لی ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے اسے 4 دن کی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزم نے لاک ڈاؤن سے منشیات بیچنا شروع کیا تھا اور اس سے کافی رقم کمائی ۔ ملزم کو پکڑنے کے بعد  این سی بی نے گزشتہ شام باندرا کے کچھ مقامات پر چھاپہ مارا ۔ ایان سنہا کی گرفتاری کے بعد  پوچھ گچھ میں اس نے کئی مشہور شخصیات کا نام لیا ہے ، جن کو وہ منشیات سپلائی کرتا تھا ۔


این سی بی کا کہنا ہے کہ وہ یہ ریکٹ تنہا نہیں چلا رہا تھا ، ہم کچھ اور لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جو اس سے جڑے ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 11:13 AM IST