உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 1026 کروڑ روپے کی 516 کلو ایم ڈی ڈرگس ضبط

    Big News: ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 1026 کروڑ روپے کی 516 کلو ایم ڈی ڈرگس ضبط ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Big News: ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 1026 کروڑ روپے کی 516 کلو ایم ڈی ڈرگس ضبط ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Mumbai Drugs News : ممبئی پولیس نے منگل کو 516 کلو ایم ڈی ڈرگس ضبط کی، جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 1026 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ممبئی پولیس نے منگل کو 516 کلو ایم ڈی ڈرگس ضبط کی، جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 1026 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی، جبکہ کچھ ہی دن پہلے ممبئی پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل ( اے این سی) نے گجرات کی سرحد سے متصل پالگھر ضلع کے نالا سوپارہ قصبہ سے 1403 کروڑ روپے کی بھاری مقدار میں ڈرگس برآمد کی تھی ۔ اے این سی نے تین اگست کی رات نالا سوپارہ کے چکردھر نگر علاقہ میں سیتارام بلڈنگ سے ایک شخص کو 702 کلو گرام میفریڈون کے ساتھ پکڑا اور دو پیڈلر کو گرفتار کیا تھا ۔ ضبط ڈرگس کی قیمت 1,403.5 کروڑ روپے بتائی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شوہر بیوی سے کم کمائی، تب بھی اسے بیوی کی کفالت کرنی ہوگی‘ مقامی عدالت کا فیصلہ


      ڈرگس کی برآمدگی دو دیگر ڈرگس پیڈلرس اور ایک خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد ممکن ہوئی، جنہیں اے این سی نے 29 مارچ کو شمال مشرقی ممبئی کے گوونڈی سے پکڑا تھا ۔ گرفتار تینوں میں سے ایک کو 250 گرام میفریڈون ، جس کی قیمت 37.50  لاکھ روپے اور دوسرے کو 2.70 کلوگرام میفریڈون کے ساتھ (جس کی قیمت 4.14 کروڑ روپے ہے) پکڑا گیا تھا ۔ لگاتار پوچھ گچھ کے بعد خاتون ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے بارے میں جانکاری دی ، جن میں سے ایک کو منگل ( دو اگست) کو پکڑا تھا اور ایک اور کو بدھ ( تین اگست) کو ڈرگس کی کھیپ کے ساتھ پکڑا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: لدھیانہ کی بے مثال مسجد، جہاں کی انتظامیہ میں ہندو اور سکھ دونوں ہیں شامل


      اس سے پہلے نشیلی اشیا کے خلاف چلائی گئی مہم کے پیش نظر 30 جولائی کو ملک میں چار مقامات پر 30000 کلوگرام سے زیادہ نشیلی اشیا تباہ کئے گئے ۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی ڈیجیٹل ذرائع سے موجود تھے ۔ اس کارروائی کے تحت دہلی میں 19320 کلوگرام ، چنئی میں 1309 ، گواہاٹی میں 6761 کلوگرام اور کولکاتہ میں 6761 کلوگرام نشیلی اشیا تباہ کئے گئے ۔

      این سی بی نے نشیلی اشیا کو تباہ کرنے کی مہم ایک جون کو شروع کی تھی اور 29 جولائی تک 11 ریاستوں میں 51217 کلوگرام سے زیادہ نشیلی اشیا تباہ کی گئی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: