ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ایکناتھ کھڑسے نے چھوڑی پارٹی، این سی پی میں ہوں گے شامل

ایکناتھ کھڑسے کا شمار ریاست کے بڑے او بی سی لیڈر کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ جلگاوں سے آتے ہیں اور ان کی بہو بی جے پی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سال 2016 میں بدعنوانی کے الزامات کو لے کر کھڑسے کو فڑنویس کی زیر قیادت بی جے پی حکومت میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اور وہ تبھی سے ناراض چل رہے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹر بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ایکناتھ کھڑسے نے چھوڑی پارٹی، این سی پی میں ہوں گے شامل
مہاراشٹر بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ایکناتھ کھڑسے نے چھوڑی پارٹی۔ فائل فوٹو

ممبئی۔ مہاراشٹر میں بے جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں پارٹی کے بڑے لیڈروں میں شمار ایکناتھ کھڑسے (Eknath Khadse Resigns BJP) نے بی جے پی چھوڑ دی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر جینت پاٹل نے اعلان کیا کہ بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) میں شامل ہوں گے۔


ایکناتھ کھڑسے کا شمار ریاست کے بڑے او بی سی لیڈر کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ جلگاوں سے آتے ہیں اور ان کی بہو بی جے پی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سال 2016 میں بدعنوانی کے الزامات کو لے کر کھڑسے کو فڑنویس کی زیر قیادت بی جے پی حکومت میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اور وہ تبھی سے ناراض چل رہے ہیں۔ ایسے میں کافی وقت سے کھڑسے کے این سی پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھیں۔



کھڑسے کی ناراضگی اور پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے بارے میں جب دو دن پہلے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے مہورت کے بارے میں ہر روز بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کچھ نہیں بولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ریاست کے عثمان آباد ضلع کے دورے کے دوران کہی جہاں وہ بارش کے سبب کسانوں کے فصل کے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے گئے تھے۔
 قیاس آرائیوں کی بنیاد پر جب کچھ صحافیوں نے یہ دعویٰ کیا کہ کھڑسے 22 اکتوبر کو ' سیاسی فیصلہ' لے سکتے ہیں تو فڑنویس نے کہا ' اس طرح کے مہورت کو لے کر روز باتیں ہوتی ہیں اور مجھے اس پر کچھ نہیں کہنا ہے'۔


(بھاشا ان پٹ کے ساتھ)۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 21, 2020 03:06 PM IST