உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گڑھ چرولی : پولیس انکاونٹر میں مارے گئے 26 نکسلی ، 12 گھنٹے چلا آپریشن ، چار جوان بھی زخمی

    گڑھ چرولی : پولیس انکاونٹر میں مارے گئے 26 نکسلی ، 12 گھنٹے چلا آپریشن ، چار جوان بھی زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    گڑھ چرولی : پولیس انکاونٹر میں مارے گئے 26 نکسلی ، 12 گھنٹے چلا آپریشن ، چار جوان بھی زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    encounter in Maharashtra Gadchiroli : انکاونٹر میں پولیس نے نکسلیوں کے کئی کیمپ بھی نیست و نابود کردئے ہیں ۔ گڑھ چرولی ضلع کے کورچی تعلقہ کے گیارہ بتی ، کوٹ گل علاقوں کے جنگل میں نکسلیوں کے ذریعہ کیمپ لگائے جانے کی جانکاری پولیس کو ملی تھی ۔

    • Share this:
      گڑھ چرولی : مہاراشٹر پولیس نے ہفتہ کو گڑھ چرولی میں 26 نکسلیوں کو مار گرایا ہے ۔  مہاراشٹر پولیس کے سی 60 دستے نے اس بڑے آپریشن کو انجام دیا ہے ۔ گڑھ چرولی ضلع میں صبح سات بجے سے ہی آپریشن جاری تھا ۔ اس آپریشن میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں علاج کیلئے ہیلی کاپٹر سے ناگپور بھیجا گیا ہے ۔ گڑھ چرولی کے ایس پی انکت گوئل نے یہ جانکاری دی ہے ۔

      ذرائع کے مطابق اس انکاونٹر میں خونخوار نکسلی ملند تیل تمبڑے بھی مارا گیا ہے ۔ وہ بھیما کوریگاوں تشدد معاملہ میں بھی ملزم تھا ۔  وہ ایلگار پریشد ۔ کوریگاوں بھیما دنگوں کے معاملہ میں پونے پولیس کے ذریعہ مطلوب تھا ۔ تیل تمبڑے سی پی آئی (ماؤسٹ) کی سینٹرل کمیٹی کا رکن تھا ۔


      اس انکاونٹر میں پولیس نے نکسلیوں کے کئی کیمپ بھی نیست و نابود کردئے ہیں ۔ گڑھ چرولی ضلع کے کورچی تعلقہ کے گیارہ بتی ، کوٹ گل علاقوں کے جنگل میں نکسلیوں کے ذریعہ کیمپ لگائے جانے کی جانکاری پولیس کو ملی تھی ۔ اس کے بعد پولیس کی سی 60 نام کی ٹیم نے نکسلیوں کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے بعد یہ ٹیم تلاشی مہم کیلئے نکل پڑی ۔

      پولیس ٹیم جیسے ہی ٹھکانوں کے پاس پہنچی تو نکسلیوں کو اس کی خبر ہوگئی ۔ نکسلیوں نے پولیس کی جانب گولہ باری شروع کردی ، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے گولہ باری شروع کی ۔ کئی گھنٹوں تک چلے اس اہم آپریشن میں 26 نکسلی مارے گئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: