உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کروز شپ ڈرگس کیس : بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کو ملی ضمانت

    کروز شپ ڈرگس کیس : بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کو ملی ضمانت

    کروز شپ ڈرگس کیس : بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کو ملی ضمانت

    Aryan Khan Bail: بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت دیدی ہے ۔ جمعرات کو این سی بی کے ذریعہ دلائل پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔

    • Share this:
      ممبئی : بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت دیدی ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دیدی ہے ۔ آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے پر تفصیلی آرڈر جمعہ کو جاری کرے گا ، جس کے بعد سبھی ملزمین کل یا پرسوں تک جیل سے باہر آجائیں گے ۔ جمعرات کو این سی بی کے ذریعہ دلائل پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔ آرین خان کو کروز جہاز پر نشیلی اشیا ملنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

      این سی بی کے وکیل اے ایس جی انل سنگھ نے اپنی دلیل میں کہا کہ ارباز مرچنٹ ، آرین خان کے بچپن کے دوست ہیں ۔ بھلے ہی آپ ڈرگس نہیں رکھ رہے ہیں ، لیکن آپ سازش کا حصہ ہیں ، اس لئے آپ قانون کی ایک ہی دفعہ کے تحت قابل سزا ہوں گے ۔ اس پر بامبے ہائی کورٹ کی بینچ نے پوچھا کہ آرین خان پر کمرشیل ویلیوم میں ڈیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزم لگانے کی بنیاد کیا ہے ؟ عدالت نے این سی بی سے پوچھا کہ اس کیلئے آپ کے پاس کیا ہے ؟ سنگھ نے جواب دیا کہ وہاٹس ایپ چیٹ میں یہ دکھائی دے گا کہ اس نے ڈرگس بیچنے کی نیت سے ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

      اے ایس جی سنگھ نے کاروبار کرنے کے اعتبار سے ڈرگس کی بھاری مقدار سے وابستہ سوال پر مزید جواب دیا کہ صرف اتنا ہی نہیں جب انہیں کروز پر پکڑا گیا تب سبھی آٹھ لوگوں کے پاس سے الگ الگ طرح کی ڈرگس برآمد ہوئی ہیں ۔ یہ صرف اتفاق نہیں ہوسکتا ۔ اگر آپ ڈرگس کی مقدار اور نوعیت کو دیکھتے ہیں تو یہ اتفاق نہیں ہوسکتا ۔

      آرین خان کے وکیلوں نے منگل کو اپنی دلیلوں میں کہا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پاس 23 سال کے آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور انہیں غلط طریقہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 20 دنوں سے زیادہ وقت سے جیل میں رکھا گیا ہے ۔

      آرین خان کی ضمانت عرضی پر جسٹس این ڈبلیو سامبرے نے منگل کو سماعت شروع کی تھی ۔ بدھ کو آرین خان کے وکیل مکل روہتگی معاملہ میں شریک ملزم ارباز مرچنٹ کے وکیل امت دیسائی اور منمن دھمیچا کی جانب سے پیش وکیل علی کاشف خان نے اپنی بحث پوری کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: