ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وزیرعلی ادھو ٹھاکرے نے ریلوے سوئچ مین کی بہادری کی ستائش ، میور شیلکے نے انعام کی نصف رقم ایک بچے کی تعلیم کیلئے دیدی

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے میور کی بہادری کی تعریف کی اور انہیں ان کی بہادری کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ میور کے اس کارنامے کے بعد ریلوے نے میور کو 50 ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • Share this:
وزیرعلی ادھو ٹھاکرے نے ریلوے سوئچ مین کی بہادری کی ستائش ، میور شیلکے نے انعام کی نصف رقم ایک بچے کی تعلیم کیلئے دیدی
وزیرعلی ادھو ٹھاکرے نے ریلوے سوئچ مین کی بہادری کی ستائش ، میور شیلکے نے انعام کی نصف رقم ایک بچے کی تعلیم کیلئے دیدی

ممبئی : جس کو اللہ رکھے اسے کون چکھے ، یہ محاورہ اس وقت سچ ثابت ہوا جب ایک نوجوان نے اپنی جان کی بازی لگا کر ایک چھوٹے بچے کی جان چند سیکنڈ میں بچالی۔ جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سب نے اس بہادر ریلوے ملازم کی تعریف کی ۔ سینٹرل ریلوے کے ممبئی ڈویژن میں سوئچ مین کی حیثیت سے کام کرنے والے میور شیلکے نے بڑی بہادری سے ایک چھوٹے بچے کی زندگی بچائی تھی ان دنوں میور سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور ہر شخص  ان کی بہادری کی تعریف کر رہا ہے۔


مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی میور کی بہادری کی تعریف کی اور انہیں ان کی بہادری کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ میور کے اس کارنامے کے بعد ریلوے نے میور کو 50 ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انعام کے اعلان کے بعد میور نے کہا کہ انعام کی آدھی رقم ایک چھوٹی بچی کے روشن مستقبل اور تعلیم کے لئے دے دوں گا ۔


انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ رقم میرے پاس آئے گی فوری طور پر اس بچی کے اہل خانہ کو دیں گے ۔ میور نے بتایا کہ مجھے معلوم ہوا کہ بچے کی والدہ معذور ہیں اور گھر کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ کورونا کے ہاہاکار کے بیچ یہ ویڈیو لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے ، جہاں میورشیلکے نے اپنی پروا کئے بغیر ایک چھوٹے بچے کو بچانے کے لئے اپنی جان جو کھم میں ڈال دی ۔


واضح رہے کہ یہ واقعہ رائے گڑھ کے واگنی ریلوے اسٹیشن کا ہے ، جہاں بچی اپنی ماں کے ساتھ کھڑی تھی ۔ اس کا توازن بگڑ گیا اور بچہ پلیٹ فارم سے ٹرین کی پٹری پرگر پڑا ۔ دوسری طرف سے ٹرین آرہی تھی ، اسی دوران وہاں ڈیوٹی پر تعینات  میور بھاگتا ہوا آیا اور بچے کو بچا لیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 22, 2021 11:14 PM IST