ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سول انجینئر سبزی کی آڑ میں کرتا تھا یہ گھنونا کام، پولیس نے مارا چھاپہ تو کھلا راز

اطلاع ملنے کے بعد کرار پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا تو اس کے گودام میں پیاز کی کئی بوریاں ملیں۔ پیاز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر گانجہ چھپا کر رکھ گیاتھا ۔

  • Share this:
سول انجینئر سبزی کی آڑ میں کرتا تھا یہ گھنونا کام، پولیس نے مارا چھاپہ تو کھلا راز
اطلاع ملنے کے بعد کرار پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا تو اس کے گودام میں پیاز کی کئی بوریاں ملیں۔ پیاز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر گانجہ چھپا کر رکھ گیاتھا ۔

ممبئی: پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے درصل  پولیس نے 3 بوری گانجہ کی کھیپ برآمد کی ہے جس میں مجموعی طور پر 63 کلوگرام گانجہ تھا۔ ممبئی کے کرار پولیس نے تاناجی نگر میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنے سبزیوں کی بڑی کھیپ میں گانجہ اسٹور کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد کرار پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا تو اس کے گودام میں پیاز کی کئی بوریاں ملیں۔ پیاز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر گانجہ چھپا کر رکھ گیاتھا ۔ کرار پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوعدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔


پولیس نے 3 بوری گانجہ کی کھیپ برآمد کی ہے ،جس میں مجموعی طور پر 63 کلوگرام گانجہ تھا۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 9 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ کورونا کے دوران ملزم کی نوکری چلی گئی تو ملزم نے سبزی بیچنے کا کاروبار شروع کردیا۔ ملزم سچن سالونکھے 28 سالہ سول انجینئر کا کام کرتا تھا اور وہ کرار گاؤں کے سری نگر کا رہنے والا ہے۔ گھر سے تھوڑے فاصلے پر سبزیوں کا ایک گودام تھا جہاں سبزیاں رکھا کرتا تھا. 63 کلو گانجہ کی کھیپ ٹرک میں بھر اڑیسہ سے سبزیوں کے ساتھ لے کر آیا تھا۔


واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو این ڈی پی ایس ایکٹ (1985) کی دفعہ 31 (21) سیکشن 8 (ا) 20 (بی) (3) (اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، جسے 17 مارچ تک پولیس ریمانڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں کارروائی جاری ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 19, 2021 04:04 PM IST