ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹرمیں گھمسان جاری: اجیت پوارخیمےکومل سکتی ہیں 14 وزارتیں، دیویندرفڑنویس سے ملنے پہنچے اجیت پوار

خبرآرہی ہے کہ اجیت پوارکو25 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اجیت پوارخیمے کو14 وازرتیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی نے پہلے 14 وزارت کا آفرشیوسینا کوکیا تھا۔

  • Share this:
مہاراشٹرمیں گھمسان جاری: اجیت پوارخیمےکومل سکتی ہیں 14 وزارتیں، دیویندرفڑنویس سے ملنے پہنچے اجیت پوار
اجیت پوارکو 25 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کی خبرسامنے آرہی ہے۔

مہاراشٹرمیں سیاسی رسہ کشی کی طرف سے حکومت بنانےکولےکرسیاسی گھمسان جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح گورنربی ایس کوشیاری نے دیویندرفڑنویس کو وزیراعلیٰ اوراجیت پوار کو نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف دلا دیا ہے۔  حالانکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں اتوارکواس معاملے کی سماعت ہوئی، جس کے بعد مرکز سے حکومت سازی سے متعلق دستاویزطلب کئے گئے ہیں اوراب پیرکی صبح اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ اس دوران خبر آرہی ہےکہ اجیت پوارکو25 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اجیت پوارخیمے کو14 وازرتیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی نے پہلے 14 وزارت کا آفرشیوسینا کوکیا تھا۔


اس سے قبل نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے چکےاجیت پواروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس دوران بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اجیت پوارنےکہا ہے کہ این سی پی - بی جے پی مل کرمہاراشٹرکومستحکم حکومت دیں گے۔ اس سے قبل اجیت پوارٹوئٹرپرسرگرم ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئڑلیڈروں کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔ اس کےکچھ ہی دیربعد اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شرد پوارصاحب ہی ہمیشہ ہمارے لیڈررہیں گے۔ میں این سی پی میں ہوں اورہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا۔ این سی پی اوربی جے پی کا اتحاد اگلے پانچ سال عوام کے مفاد میں کام کرے گا، ایک مستحکم حکومت بنےگی۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، بس آپ لوگوں کوتھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔


این سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارہفتہ کو نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینےکے بعد سے ہی سامنے نہیں آرہے تھے، لیکن اتوارکواجیت پوارنے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے کئی ٹوئٹ کئے ہیں۔ بی جے پی کے جن جن لیڈروں نےاجیت پوارکوان کے نائب وزیر اعلیٰ عہدے کےلئے مبارکباد دی تھی، تقریباً ان سبھی بی جے پی لیڈروں کواجیت پوار نےاپنے ٹوئٹرہینڈل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اجیت پوارنے محض 7-5 منٹ میں ہی بی جے پی کے کئی سینئرلیڈروں کواپنے ٹوئٹرہینڈل سے شکریہ کہا ہے۔


اس سے قبل  این سی پی کے لیڈرنواب ملک نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔ انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ 4 اراکین اسمبلی کوبی جے پی نے کہیں رکھا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اراکین اسمبلی نے شرد پواکی قیادت میں ملاقات کی۔ ادھو ٹھاکرے بھی اس دوران موجود تھے۔ اگرضروری ہوا توہم فلورپراسے ثابت بھی کریں گے۔ نواب ملک نے کہا کہ ہم فڑنویس حکومت گراکرنئی حکومت کی تشکیل کریں گے۔
First published: Nov 25, 2019 12:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading