ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرےکا فڑنویس پر طنز- شرد پوارنے ہمیں سکھایا کم اراکین اسمبلی میں کیسے بناتے ہیں حکومت

ادھو ٹھاکرے پنے میں وسنت دادا سگر انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ میٹنگ کےدوران خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب میں شرد پواربھی موجود تھے۔ ادھو ٹھاکرے بی جے پی پر تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرےکا فڑنویس پر طنز- شرد پوارنے ہمیں سکھایا کم اراکین اسمبلی میں کیسے بناتے ہیں حکومت
ادھو ٹھاکرے نے شرد پوار کی موجودگی میں دیویندر فڑنویس پر کیا طنز

پنے: مہاراشٹرکی سیاست میں بی جے پی اورشیوسینا کے درمیان دوستی ٹوٹ چکی ہےاور دونوں ہی ایک دوسرے پرتنقید کرنےکا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔ اب سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کےایک بیان پروزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نےاشاروں اشاروں میں نشانہ سادھا ہے۔ گزشتہ دنوں دیویندرفڑنویس نےکہا تھا کہ بھلے بی جے پی حکومت نہ بنا پائی ہو، لیکن مہاراشٹرمیں وہ سب سے بڑی پارٹی ہے۔ ان کےاس بیان پرشرد پوارکے سامنے ادھو ٹھاکرے نےایک پروگرام میں کہا کہ 'شرد پوارنے ہمیں سکھایا ہےکہ زرعی پیداورکیسے بڑھائی جائے۔ انہوں نے ہی ہمیں سکھایا ہےکہ کم اراکین اسمبلی میں حکومت کیسے بنائی جائے'۔


ادھو ٹھاکرے پنے میں وسنت دادا سگرانسٹی ٹیوٹ کی سالانہ میٹنگ کےدوران خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پواربھی موجود تھے۔ مہاراشٹرمیں حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات  میں بی جے پی اورشیوسینا نےایک ساتھ لڑا تھا، لیکن وزیراعلیٰ کے موضوع پردونوں میں اختلاف ہونےکے بعد اتحاد ٹوٹ گیا۔ شیوسینا نے کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ مل کرحکومت بنالی۔ مانا جاتا ہےکہ اس اتحاد کوبنانے میں سب سے بڑا کرداراین سی پی سربراہ شرد پوارنے ادا کیا۔


واضح رہےکہ مہاراشٹرحکومت نے یکم اپریل 2015 سے 31 مارچ 2019 کےدوران کسانوں کا دولاکھ روپئےتک کا قرض معاف کردیا ہے۔ حالانکہ اب حکومت کا کہنا ہےکہ وہ قرض کوپوری طرح معاف کرے گی۔ ادھو ٹھاکرے نےکہا،  ہم نےابھی ہرکسان کا دولاکھ روپئےتک کا قرض معاف کیا ہے، لیکن ہم انہیں اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ کسانوں کا پورا قرض معاف کیا جائےگا۔

First published: Dec 25, 2019 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading