ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: کانگریس ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، فڑنویس سے پوچھا یہ بڑا سوال

نانا پٹولے نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا سہارا لے کر بی جے پی لیڈران نے ملک بھر میں مہاراشٹر کی بدنامی کی ۔ ریاست کو معاشی مدد کی ضرورت ہونے کے باوجود بی جے پی لیڈران نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں رقم جمع نہ کرتے ہوئے پی ایم کیئر فنڈز میں پیسے جمع کیے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: کانگریس ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، فڑنویس سے پوچھا یہ بڑا سوال
مہاراشٹر: کانگریس ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، فڑنویس سے پوچھا یہ بڑا سوال

ممبئی : مہاراشٹر فی الوقت کورونا وبا کی زد میں ہے۔ ریاست کی صورت حال تشویشناک ہے۔ ریاستی حکومت ہرمحاذ پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے ، لیکن ریاست کے حزب مخالف لیڈران مسلسل اپنی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دیوندرفڈنویس نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مغربی ممالک میں دئے ہوئے پیکیج کا اعداد وشمار پیش کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا بحران کے دوران کوئی مدد نہیں کی ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مرکز کی مودی سرکار نے مہاراشٹر کی اس مصیبت کی گھڑی میں کتنی مدد کی؟ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں ۔


نانا پٹولے نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال بھر سے مہاراشٹر مختلف مشکلات کا سامنا کررہا ہے ۔ کورونا کی وبا، طوفان، بے موسم بارش، ودربھ میں سیلاب جیسے مصائب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورت حال میں ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے عوام کو راحت پہنچانے میں ہمہ وقت تیار رہی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو فائدہ پہنچانے میں ریاستی حکومت کبھی پیچھے نہیں ہٹی ۔ لیکن بدقسمتی سے مرکز کی مودی سرکار نے ہمیشہ مہاراشٹر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ۔ ریاست کے حق کی جی ایس ٹی کی رقم کی واپسی نیز دیگر فنڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا ۔ ریاست کے مشکلات میں گھرے ہونے کے باوجود بی جے پی لیڈران مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔ کبھی راج بھون کے ذریعہ تو کبھی کچھ افسران کو استعمال کرتے ہوئے سازشی منصوبہ بندی کرنے میں مشغول رہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا سہارا لے کر بی جے پی لیڈران نے ملک بھر میں مہاراشٹر کی بدنامی کی ۔ ریاست کو معاشی مدد کی ضرورت ہونے کے باوجود بی جے پی لیڈران نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں رقم جمع نہ کرتے ہوئے پی ایم کیئر فنڈز میں پیسے جمع کیے۔ نانا پٹولے نے کہا کہ ریاستی حکومت پر مدد نہ دینے کا جھوٹا الزام لگانے والے دیوندرفڑنویس و بی جے پی لیڈران نے نریندرمودی سرکار سے مہاراشٹر کو معاشی مدد دلانے کے لیے کیا کیا ؟ مودی نے جس 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا ، اس کا کیا ہوا؟ اس 20 لاکھ کروڑ روپے میں سے مہاراشٹر کو کتنا کروڑ ملا؟ اس کا جواب فڑنویس اور بی جے پی لیڈران کو دینا چاہئے ۔


ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بہتر منصوبہ بندی کرنے کی بجائے ملک کے عوام کو تالیاں وتھالیاں بجانے کی اپیل کرنے کے علاوہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے کیا کیا ؟ بغیر کسی منصوبہ بندی کے اچانک لاک ڈاؤن لگا کر پورے ملک کو اندھیرے میں ڈھکیل دیا گیا ۔ لاکھوں لوگ پیدل ہی اپنے گاؤں کی جانب روانہ ہوگئے۔ اس وقت کئی لوگوں نے راستے میں ہی اپنی جان تک گنوادی ۔ بی جے پی نے عام لوگوں کو آگ کی کھائی میں ڈھکیلنے کا گناہ کیا ۔ لاکھوں لوگوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو کتنی اذیت دی؟یہ دنیا دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیکیج کے نام پر صرف بڑے عدد کی جملے بازی کی ۔ جس بی جے پی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ، اس بی جے پی کو مہاراشٹر حکومت سے سوال کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 04, 2021 10:01 AM IST