اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناگپور میں مریضوں کی سہولت کیلئے ڈاکٹروں کا احتجاج ، جلد سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

    ناگپور میں مریضوں کی سہولت کیلئے ڈاکٹروں کا احتجاج ، جلد سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

    ناگپور میں مریضوں کی سہولت کیلئے ڈاکٹروں کا احتجاج ، جلد سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

    ناگپور میں پہلی مرتبہ کووڈ مریضوں کیلئے ڈاکٹروں نے احتجا ج کیا ۔ اس دوران ڈاکٹروں نے کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے ، بلکہ جو مریض یہاں آر ہے ہیں انہیں مکمل طور پر علاج کروانے کی سہولت نہیں ہے اور ہمارے ڈاکٹر لگاتار کام کررہے ہیں ۔ اس کے بعد بھی سہولت کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو علاج کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    • Share this:
    ممبئی : اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی اسپتال کے ڈاکٹر احتجا ج کرتے ہیں تو وہ حکومت سے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے کرتے ہیں ، لیکن پہلی مرتبہ ناگپور  کے اسپتال میں ایسا نظارہ  دیکھنے کو ملا ہے جہاں ڈاکٹروں نے مریضوں کی سہولت کیلئے مقامی انتظامیہ کے خلاف اپن ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔

    ناگپور میں مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔ ایسے حالات میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔ ایک بستر پر دو دو مریض تو وہیں کچھ مریض اسپتال کے باہر علاج کے انتظار میں کھڑے ہیں ۔

    ناگپور میں پہلی مرتبہ کووڈ مریضوں کیلئے ڈاکٹروں نے احتجا ج کیا ۔ اس دوران ڈاکٹروں نے کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے ، بلکہ جو مریض یہاں آر ہے ہیں انہیں مکمل طور پر علاج کروانے کی سہولت نہیں ہے اور ہمارے  ڈاکٹر لگاتار کام کررہے ہیں ۔ اس کے بعد بھی سہولت کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو علاج کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ڈاکٹر سجل بنسل (گورنمنٹ میڈیکل ہاسٹل) نے بتایا کہ ناگپور میں دوسری کورونا کی لہر آچکی ہے ۔ مہینے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جو انتظامات اور تیاریاں کی گئی تھیں ، وہ کم پڑ رہی ہیں ۔ مریض کو بیڈ، وینٹی لیٹر، آکسیجن کی کمی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ ہم  مریض کے لئے کچھ نہیں کر پارہے ہیں ۔ ہمارے پاس آندولن کے علا وہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔

    ڈاکٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 820 بیڈ  دیکھ رہے ہیں ، ریزیڈنٹ ڈاکٹر دن رات کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر وں نے کہا کہ آج میڈیکل کیجولٹی بند کرنا پڑا ۔ مریض بڑھ رہے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ کے پاس سہولت کی کمی ہے ۔ ایک بیڈ پر دو یا تین لوگوں کو آکسیجن دینا پڑ رہا ہے ۔ مریضوں کیلئے سہولت بڑھائی جائے ، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: