ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا کا قہر : ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دل چھولینے والے انداز میں کی اپیل ، تراویح کی نماز کے بعد کورونا کے خاتمہ کیلئے کریں دعا ، دیکھئے وائرل ویڈیو

رمضان کے مقدس مہینے میں ایک پولیس اہلکار نے جس مخلصانہ انداز میں لوگوں سے اپیل کی ہے ، اس کی ہر طرف اس کی تعریف کی جا رہی ہے ۔ انیل جاتک نے کلیان کے انصاری چوک میں لاؤڈ اسپیکر سے مسلم بھائیوں سے جس انداز میں اپیل کی وہ لوگوں کے دلوں کا چھو گیا ۔

  • Share this:
کورونا کا قہر : ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دل چھولینے والے انداز میں کی اپیل ، تراویح کی نماز کے بعد کورونا کے خاتمہ کیلئے کریں دعا ، دیکھئے وائرل ویڈیو
کورونا کا قہر : ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دل چھولینے والے انداز میں کی اپیل ، تراویح کی نماز کے بعد کورونا کے خاتمہ کیلئے کریں دعا ، دیکھئے وائرل ویڈیو

ممبئی : کورونا سے پوری دنیا میں کہرام مچا ہوا ہے ۔ خاص طورپر ہندوستان کورونا کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ کوئی ایسا شہر نہیں ہے ، جو کورونا  سے بچا ہو ۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ کورونا کی روک تھام کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن مریضوں کے اعداد و شمار کم ہونے کے نام نہیں لے رہے ہیں ۔ اگر کورونا کو شکست دینا ہے ، اس جنگ کو جیتنا ہے ، توسب سے پہلے تو لوگوں کو کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ بار بارپولیس گائیڈ لائنس پر عمل پیرا ہونے کے لئے عوام سے سختی کے ساتھ پیش آرہی ہے تو بعض اوقات وہ اپنے مختلف انداز سے لو گوں کادل جیت رہی ہے ۔


کلیان شہر کے ایک پولیس اہلکار انیل جاتک کا وہی نرالا انداز ہے ، جو لوگوں کے دلوں کو چھو رہا ہے ۔ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک پولیس اہلکار  نے جس مخلصانہ انداز میں لوگوں سے اپیل کی ہے ، اس کی ہر طرف اس کی تعریف کی جا رہی ہے ۔ انیل جاتک نے کلیان کے انصاری چوک میں لاؤڈ اسپیکر سے مسلم بھائیوں سے جس انداز میں اپیل کی وہ لوگوں کے دلوں کا چھو گیا ۔



لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے پولیس اہلکارنے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں نماز تراویح ادا کی جاتی اور نماز کے بعد جو دعا ہوتی ہے ، اس میں اتنا اثر ہوتا ہے کہ ہر مشکل دورہوجاتی ہے ۔ تمام مسلمان بھائیوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ اس ملک اور دنیا سے کورونا کا  ہمیشہ کیلئےخاتمہ ہوجائے ۔

پولیس اہلکار نے اپنی اپیل میں کہا کہ عید کی نماز گھر میں ادا کریں ۔ پورے جوش اور ولولے کے ساتھ عید منائیں ۔ لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچنے کا واحد علاج ہے کہ بغیر کسی ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ ہاتھ دھوئیں اور ماسک لگائیں ۔ جن کو لگتا ہے کہ کورونا کوئی بیماری نہیں ہے تو انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ ایسی سوچ رکھنے والوں سے کلیان پولیس نے اپیل کی کہ کورونا ایک سنگین اور جان لیوا بیماری ہے اور بہت سارے لوگ اس  بیماری کی زد میں آکر اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ۔  افواہوں پر دھیان نہ دیں ، اپنے خاندان کو دیکھیں ۔

پولیس سے بچنے کی بجائے کورونا سے بچنا ضروری ہے ۔ پولیس اہلکار کی اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگ اس کو خوب پسند کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 23, 2021 07:50 PM IST