உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 : کورونا وائرس کا قہر ، ممبئی میں 31 جنوری تک اسکولوں کو کیا گیا بند

    Mumbai Covid-19 Cases : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے ایک مرتبہ اسکولیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ آج سے شروع ہونے والے اسکولوں کو دوبارہ بند کریا گیا ہے ۔

    Mumbai Covid-19 Cases : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے ایک مرتبہ اسکولیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ آج سے شروع ہونے والے اسکولوں کو دوبارہ بند کریا گیا ہے ۔

    Mumbai Covid-19 Cases : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے ایک مرتبہ اسکولیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ آج سے شروع ہونے والے اسکولوں کو دوبارہ بند کریا گیا ہے ۔

    • Share this:
    ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے ایک مرتبہ اسکولیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ آج سے شروع ہونے والے اسکولوں کو دوبارہ بند کریا گیا ہے ۔ کورونا اور اومیکران کے مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد شہر کے حالات انتہائی خراب ہو گئے تھے اور والدین بھی فکر مند تھے کہ اگر بچوں کے اسکول شروع ہوتے ہیں تو ان کی کورونا سے حفاظت کیسے ہو گی ۔ جبکہ سرکار نے بچوں کےلئے بھی ٹیکہ کاری مہم شروع کردی ہے ۔ کورونا وبا کے سبب ممبئی میں پھر سے حالات تشویشناک ہو گئے ہیں اور تیسری لہر کا خطرہ بھی لاحق ہے ۔

    پہلی جماعت سے نویں تک اسکولوں کو بند کرنے کا حکم نامہ بی ایم سی کے ایجوکیشن محکمہ نے جاری کیا ہے اور بی ایم سی کے ایجوکیشن افسر راجیش کانکڑ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی کے اسکول 31 جنوری تک بند رہیں گے ۔ لیکن اس میں آن لائن کلاسیز جاری رہیں گی ۔ ممبئی  میں دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کی بھی آن لائن تعلیم جاری رہے گی ۔ والدین فکر مند تھے کہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں کی حفاظت کرنا مشکل تھا جبکہ 15 سال کی عمر سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری مہم کا آغا ز کیا گیا ہے ۔ اسکولوں میں بھی بچوں کو ٹیکہ لگانے کا انتظام ہوگا اور ٹیکہ کاری کیلئے باقاعدہ طور پر تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔

    ممبئی میں طلبہ اور بچوں کو باضابطہ طور پر اسکولوں میں ہی ٹیکہ لگوایا جائے گا ۔ اسکولی طلبہ کیلئے بھی بی ایم سی میں ہی ٹیکہ کاری کا نظم کیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ ممبئی میں تیسری لہر کا خطرہ لاحق ہے ، اس لئے اسکولوں کو دوبارہ بند کیا گیا ہے۔ ممبئی میں حکم امتناعی بھی نافذ العمل ہے اور بی ایم سی نے شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجےتک پارک اور عوامی مقامات بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے ۔

    شہر میں کرفیو بھی نافذ ہے ۔ چار سے زائد افراد کا مجمع بھی ممنوع ہے ۔ اس کے ساتھ شادی میں صرف پچاس اور جنارہ میں بیس لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔ جلسے جلوس اور دیگر سماجی ، سیاسی اور ثقافتی تقاریب پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: