உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، غیر قانونی ہتھیار ممبئی میں سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

    دراصل ممبئی کرائم برانچ نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون سے غیر قانونی ہتھیار لے کر ممبئی میں سپلائی کرتا تھا۔

    دراصل ممبئی کرائم برانچ نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون سے غیر قانونی ہتھیار لے کر ممبئی میں سپلائی کرتا تھا۔

    دراصل ممبئی کرائم برانچ نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون سے غیر قانونی ہتھیار لے کر ممبئی میں سپلائی کرتا تھا۔

    • Share this:
    ممبئی: مدھیہ پردیش اور خاص طور پر ریاست کےکھارگون ضلع کس طرح غیر قانونی ہتھیاروں کا گڑھ بن رہا ہے۔ یہ ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی سے سامنے آیا ہے۔ دراصل ممبئی کرائم برانچ نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون سے غیر قانونی ہتھیار لے کر ممبئی میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے گروہ کے دو اراکین کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 8 پستول اور کئی کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔

    ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ 7 کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر وکھرولی کے علاقے میں ایک جال بچھا یا جہاں دو ملزمین یاسین خان اور اظہر خان کو گرفتار کیا اور جب تفتیش کی گئی تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم سے 8 پستول اور درجنوں زندہ کارتوس برآمد کئے۔ تاہم پولیس اب گرفتار ملزموں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ ہتھیار ممبئی میں کس کو فراہم کئے جانے والے تھے؟ کیا کسی بڑی سازش کو انجام تو نہیں دیاجانے والا تھا؟ ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی دتا نلاوڑے نے بتایا کہ دونوں گرفتار ملزم مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون کے رہنے والے ہیں اور وہاں غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹری چلاتے ہیں۔ دو دن پہلے وہ کھارگون سے ٹرک کے ذریعے پستول لے کر ممبئی پہنچے تھے جہاں اسے ایک شخص کو پہنچانا تھا۔

    دو دن پہلے وہ کھارگون سے ٹرک کے ذریعے پستول لے کر ممبئی پہنچے تھے جہاں اسے ایک شخص کو پہنچانا تھا۔


    یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔مدھیہ پردیش پولیس سے کرائم برانچ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ ملزم کھارگون میں غیر قانونی ہتھیار بناتے ہیں اور یہ ممبئی اور مہاراشٹر کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں کو سپلائی کئے جاتے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ اب مدھیہ پردیش پولیس سے ملزم اور غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ دو ماہ قبل بھی ممبئی کرائم برانچ نے کچھ ایسے لوگوں کو اسلحہ کے ذخیرے کے ساتھ گرفتار کیا تھا جن کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع کھارگون سے بھی تھا۔ پولیس اس لنک کی بھی تفتیش کر رہی ہے لیکن حالیہ گرفتاریوں اور کھارگون سے متعلق روابط سے یہ واضح ہے کہ مدھیہ پردیش کا ضلع کھارگون غیر قانونی اسلحہ کا گڑھ بن چکا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: