உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیوسینا میں صلح کی امید؟Eknath Shinde کےبیٹے کے ذریعے باغیوں کو منانے مصروف اراکین پارلیمنٹ

     ایکناتھ شندے Eknath Shinde کی قیادت میں ایم ایل اے نے بغاوت کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ پارٹی کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی ٹیم سرگرم ہو گئی ہے۔

    ایکناتھ شندے Eknath Shinde کی قیادت میں ایم ایل اے نے بغاوت کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ پارٹی کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی ٹیم سرگرم ہو گئی ہے۔

    ایکناتھ شندے Eknath Shinde کی قیادت میں ایم ایل اے نے بغاوت کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ پارٹی کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی ٹیم سرگرم ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      شیوسینا جو کانگریس-این سی پی کے ساتھ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت چلا رہی ہے، اس وقت اپنے سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ پارٹی میں پھوٹ کا امکان واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ ایکناتھ شندے Eknath Shinde کی قیادت میں ایم ایل اے نے بغاوت کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ پارٹی کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی ٹیم سرگرم ہو گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممبران پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے کے بیٹے شری کانت شندے کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کئی دور کی بات ہو چکی ہے۔

      ایکناتھ شندے اور باغی ایم ایل اے گوہاٹی میں ہیں، وہیں شری کانت شندے نے تھانے میں مورچہ سنبھال رکھا ہے۔ پیر کے روز، شندے کے حامیوں نے ان کی قیادت میں تھانے میں شیوسینا کے ہیڈکوارٹر میں طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔ اب ان کے ذریعے شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ شندے کے تیکھے تیوروں کو پرسکون کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے اس وقت لوک سبھا میں 19 اور راجیہ سبھا میں 3 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ شریکانت شندے خود کلیان سے ایم پی ہیں۔ ایسے میں پارٹی کے 5 ایم پیز کی ٹیم شری کانت کے ذریعے ایکناتھ شندے کو منانے کی مہم میں لگی ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پارٹی کو متحد رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے شری کانت شندے کے ساتھ کئی دور کی بات چیت ہوئی ہے۔

      اس پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ہم کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ممبئی اور تھانے کی سڑکوں پر شیوسینکوں کے درمیان تآپسی صادم نہ ہو۔ اگر شندے کے حامی اور ادھو کے حامی شیوسینا آمنے سامنے آتے ہیں تو پولیس کارروائی کرے گی اور نقصان شیوسینا کا ہی ہوگا۔ ممبران پارلیمنٹ کا یہ گروپ جو شیو سینا میں مفاہمت کی کوشش کر رہا ہے امید کرتا ہے کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار اس کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ 2019 کی مثال دیتے ہیں، جب اجیت پوار نے بی جے پی کے دیویندر فڑنویس کے ساتھ حلف لیا، لیکن شرد پوار کی کوششوں سے اجیت پوار کو پارٹی میں واپس لایا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: