سائرس مستری حادثہ: پولیس نے کار چلا رہی اناہیتا پنڈول پر درج کیا غیر ارادتا قتل کا کیس
سائرس مستری کی تقریباً 2 ماہ قبل ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں اناہیتا کے شوہر ڈیریئس پنڈول کا بیان درج کرنے کے بعد، ان کی بیوی کے خلاف کاسا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
سائرس مستری کی تقریباً 2 ماہ قبل ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں اناہیتا کے شوہر ڈیریئس پنڈول کا بیان درج کرنے کے بعد، ان کی بیوی کے خلاف کاسا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مشہور صنعت کار سائرس مستری کی موت کے معاملے میں پالگھر پولس نے تقریباً دو ماہ کے بعد غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں حادثے کے دورا کار چلا رہی اناہیتا پنڈول کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304 اے یعنی غیر ارادتا قتل کا کیس دج کیا ہے۔ سائرس مستری کی تقریباً 2 ماہ قبل ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں اناہیتا کے شوہر ڈیریئس پنڈول کا بیان درج کرنے کے بعد، ان کی بیوی کے خلاف کاسا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے پالگھر کے ایس پی بالاصاحب پاٹل نے کہا، "4 ستمبر کو کاسا علاقے میں پیش آنے والا حادثے میں اب تک کی تحقیقات میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں، ان کی بنیاد پر ڈرائیور کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304 کار، ڈاکٹر اناہیتا پنڈول۔ (اے)، 279، 336، 338 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہماری تفتیش ابھی جاری ہے۔'
بتادیں کہ ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین 54 سالہ سائرس مستری 4 ستمبر کی سہ پہر اپنے دوست جہانگیر پنڈول اور دو دیگر افراد کے ساتھ گجرات سے ممبئی واپس آ رہے تھے کہ ان کی کارمہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں سوریا ندی کے اوپر سے بنے پل پر ان کی کار ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں کار میں پیچھے بیٹھے مستری اور جہانگیر کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔