ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

تین دنوں تک گھر میں والد کی لاش رکھنے کے بعد بیٹی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

ارنالا ساگری تھانہ کے سینئر انسپکٹر راجو مانے نے کہا کہ ریٹائرڈ راشن افسر ہری داس سہرکر کی مسخ شدہ لاش بدھ کو ویرار کے گوکل قصبہ میں ان کے گھ رسے ملی ۔

  • Share this:
تین دنوں تک گھر میں والد کی لاش رکھنے کے بعد بیٹی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
تین دنوں تک گھر میں والد کی لاش رکھنے کے بعد بیٹی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

پالگھر : مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے ویرار میں سامنے آئے ایک افسوسناک واقعہ میں بیٹیوں نے کورونا جانچ کے خوف سے سن رسیدہ والد کی لاش کو تین دنوں تک گھر میں رکھا ۔ اس دوران ایک بیٹی نے خودکشی کرلی جبکہ جان دینے کی کوشش کرنے والی دوسری بیٹی کو بچالیا گیا ۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔ بیٹیوں کو ڈر تھا کہ والد کی موت کے بعد ان کی جانچ کی جائے گی اور پازیٹیو پائے جانے پر انہیں کوارنٹائن میں رکھا جائے گا ۔


ارنالا ساگری تھانہ کے سینئر انسپکٹر راجو مانے نے کہا کہ ریٹائرڈ راشن افسر ہری داس سہرکر کی مسخ شدہ لاش بدھ کو ویرار کے گوکل قصبہ میں ان کے گھر سے ملی ۔ افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سہرکر کی چھوٹی بیٹی نے دن میں نواپور میں سمندر میں چھلانگ لگادی اور مقامی لوگوں نے اس کو بچالیا ۔


مانے نے کہا کہ جانچ سے پتہ چلا کہ سہرکر کی اتوار کو گھر پر ہی موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد اہل خانہ نے اس ڈر سے ان کی لاش کو گھر پر رکھ دیا کہ وہ کورونا کی زد میں نہ آجائیں اور پھر کوارنٹائن میں رہنا پڑے ۔


انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کی بڑی بیٹی ودیا (40) نے نواپور میں سمندر میں کود کر خودکشی کرلی اور اس کی لاش منگل کو پولیس نے برآمد کرلی جبکہ چھوٹی بیٹی نے اسی طرح خودکشی کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس کو بچالیا گیا ۔

افسر نے بتایا کہ پولیس شروع میں خودکشی کی کوشش کے معاملہ کی جانچ کررہی تھی اور اب حادثاتی موت کے دو معاملات درج کئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 04, 2021 11:07 PM IST