ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ہوا کورونا انفیکشن، ممبئی کے اسپتال میں بھرتی

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کے روز خود اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر 2 ٹویٹ کئے ہیں۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ہے اور میری صحت اچھی ہے۔ احتیاط کے طور پر ڈاکٹر کی صلاح پر مجھے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے'۔

  • Share this:
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ہوا کورونا انفیکشن، ممبئی کے اسپتال میں بھرتی
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ہوا کورونا انفیکشن

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن (Coronavirus) کے معاملے پیر کے روز 79 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ مہاراشٹر کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ وہیں، پیر کے روز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (Ajit Pawar) کو کورونا وائرس انفیکشن ہو گیا ہے۔ ان کی کووڈ-19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق، اس کے بعد انہیں علاج کے لئے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔


مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کے روز خود اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر 2 ٹویٹ کئے ہیں۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ہے اور میری صحت اچھی ہے۔ احتیاط کے طور پر ڈاکٹر کی صلاح پر مجھے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے'۔



اجیت پوار نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ' ریاست کے شہری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، عہدیداروں اور کارکنان سمیت سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ میری صحت اچھی ہے۔ تھوڑے وقت کے آرام کے بعد میں جلد ہی آپ کے ساتھ کام کروں گا'۔

بتا دیں کہ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے بھی ہفتہ کو خود کے کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کو ممبئی کے ایک سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور ان کی صورت حال مستحکم ہے۔ فڑنویس نے اس سے پہلے دن میں اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر یہ جانکاری ساجھا کی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 26, 2020 01:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading