ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی جائے گی : ڈی جی

مہاراشٹر میں کسی کے بھی ساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی، جو کچھ بھی کارروائی ہورہی ہے، وہ قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ستیش چندر ماتھر نے کیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 05, 2016 11:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی جائے گی : ڈی جی
مہاراشٹر میں کسی کے بھی ساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی، جو کچھ بھی کارروائی ہورہی ہے، وہ قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ستیش چندر ماتھر نے کیا ۔

اورنگ آباد : مہاراشٹر میں کسی کے بھی ساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی، جو کچھ بھی کارروائی ہورہی ہے، وہ قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ستیش چندر ماتھر نے کیا ۔ داعش کے الزام میں گرفتارمسلم نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کے تعلق سے ڈی جی نے کہا کہ اے ٹی ایس اس کی الگ سے جانچ کررہی ہے۔

ڈی جی پی ماتھر نے اورنگ آباد کے دورے پر پولیس کمشنر کی آفس میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پرعید الاضحی اور گنیش فیسٹیول کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے تعلق سے ڈی جی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش کے نام پرمراٹھواڑہ میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر این سی پی کے قائد شرد پوار نے انگلی اٹھانے کے بعد اب عوامی حلقوں میں بھی پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔

First published: Sep 05, 2016 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading