ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مالک کے بچوں کی جان بچانے کیلئے کوبرا سانپ سے بھڑ گیا کتا ، جانئے پھر کیا ہوا

ناسک شہر میں اپنے مالک کے بچوں کے قریب کتے نے جب ایک کوبرا کو دیکھا ، تو اسے لگا کہ یہ سانپ بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ تب کتے نے فوری طور پر اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کوبرا پر حملہ کر دیا ۔

  • Share this:
مالک کے بچوں کی جان بچانے کیلئے کوبرا سانپ سے بھڑ گیا کتا ، جانئے پھر کیا ہوا
مالک کے بچوں کی جان بچانے کیلئے کوبرا سانپ سے بھڑ گیا کتا ، جانئے پھر کیا ہوا

ممبئی : جانوروں میں سب سے زیادہ وفادار کتے کوسمجھا جاتا ہے ۔ اگر مالک  پر کوئی آفت آجائے تو کتا اپنی جان دے کر مالک کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے ۔ مہاراشٹر کے شہر ناسک میں یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی ہے ۔ جہاں ایک کتے نے اپنے مالک کے بچوں پر آنے والی آفت کو اپنے سر لے لیا اور ان پرآنچ نہیں آنے دی اور خود مر گیا ۔


ناسک شہر میں اپنے مالک کے بچوں کے قریب کتے نے جب ایک کوبرا کو دیکھا ، تو اسے لگا کہ یہ  سانپ بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ تب کتے نے فوری طور پر اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کوبرا پر حملہ کر دیا ۔ کتے اور سانپ کی لڑائی میں آخر کار دونوں کی ہی موت ہوگئی ، لیکن کتے نے اپنی جان دے کر اپنے مالک کے بچوں کی جان بچائی ۔


ناسک کے سچن موکاسرے کو کتا اس وقت زخمی حالت میں پڑا ملا تھا ، جب یہ چھوٹاسا پلا تھا ۔ اس نے اس کا علاج کرایا اوراپنے گھر میں رکھا اور اس کی پرورش کی اور اس کا نام جولی رکھا۔ پیر کے دن سچن کے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے اور قریب ہی جھاڑیوں اچانک ایک کوبرا سانپ نکل آیا ، جس کے بعد جولی نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کاٹ کاٹ کر سانپ کو مار ڈالا ۔


اس دوران سانپ نے کئی بار کتے کو کاٹ لیا تھا ، جس کی وجہ سے اس کے جسم میں  زہر پھیل گیا اور آدھے گھنٹہ کے بعد اس کی بھی موت ہوگئی ۔ ہر شخص کتے کی موت سے غمزدہ ہے ، لیکن کتے نے ایک بار پھر لوگوں کے سامنے مثال قائم کردی ہے کہ ایک کتا اپنے مالک کے لئے جان دے سکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 21, 2021 10:13 PM IST