ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: تھانے میں بلڈر کی آفس سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز اشیا بر آمد ، کمپنی کا مالک گرفتار

سینئر پولیس انسپکٹر کرشن کوکانی نے بتایا کہ تھانے پولیس کرائم برانچ یونٹ کو انٹلیجنس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر چنچوٹی روڈ پر واقع ایک کمپنی کے احاطے میں چھاپہ مارا گیا ۔ کاکونی نے بتایا کہ 63 بکسوں میں بر آمد 12000 جلیٹن کی چھڑیں پائی گئیں اور چار بکس میں 3008 دھماکہ خیز اشیا بر آمد کی گئیں ، جن کی قیمت 242600 روپے بتائی جاتی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر: تھانے میں بلڈر کی آفس سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز اشیا بر آمد ، کمپنی کا مالک گرفتار
مہاراشٹر: تھانے میں بلڈر کی آفس سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز اشیا بر آمد ، کمپنی کا مالک گرفتار

تھانے : ممبئی کے نزدیک تھانے میں ایک بلڈر کے دفتر سے 12 ہزار جلیٹن کی چھڑیں اور 3008 ڈیٹونیٹر ضبط کئے گئے ہیں ۔ تھانے کرائم برانچ نے متل انٹرپرائزز نامی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا ، جہاں دھماکہ خیز اشیا کمپنی کے سیف ہاؤس آفس میں رکھے گئے تھے ۔ چھاپہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے رات میں مارا گیا ۔ دھماکہ خیز اشیا عمارت کے کام میں استعمال ہوتی ہے ، لیکن ہمیں اتنی بڑی تعداد میں کیوں جمع کیا گیا ، اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔


بھیونڈی عدالت نے ملزم کو 22 مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ سینئر پولیس انسپکٹر کرشن کوکانی نے بتایا کہ تھانے پولیس کرائم برانچ یونٹ کو انٹلیجنس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر چنچوٹی روڈ پر واقع ایک کمپنی کے احاطے میں چھاپہ مارا گیا ۔ کاکونی نے بتایا کہ 63 بکسوں میں بر آمد 12000 جلیٹن کی چھڑیں پائی گئیں اور چار بکس میں 3008 دھماکہ خیز اشیا بر آمد کی گئیں ، جن کی  قیمت 242600 روپے بتائی جاتی ہے ۔


بغیر کسی منظوری کے اس طرح دھماکہ خیز اشیا رکھنے کے الزام میں کمپنی کے مالک گروناتھ کاشی ناتھ مہاترے کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور دھماکہ خیز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ دھماکہ خیزاشیا کہاں سے لی گئی تھیں ، اس بابت ایک افسر نے بتایا کہ بھیونڈی کی بھوئی واڑہ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔


پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ جیلیٹن اور دھماکہ خیز مواد کہاں سے لا ئے گئے تھے اور یہ اشیا یہاں کیوں رکھی گئی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 19, 2021 07:02 PM IST