اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی کے گھاٹ کوپر میں بھیانک آگ، 1 ہلاک، 2 زخمی، دیگر22 زخمی اسپتال میں داخل

     بتایا جاتا ہے کہ وشواس بلڈنگ میں واقع جونو پیزا ہوٹل کے میٹر روم سے آگ پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا کام جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں سنیچر کو آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، جب کہ 2 زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے راجواڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثنا، سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے پاریکھ اسپتال میں داخل 22 افراد کو اب دوسرے اسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وشواس بلڈنگ میں واقع جونو پیزا ہوٹل کے میٹر روم سے آگ پھیل گئی۔

      فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میٹر روم میں ہی لگی ہے اور عمارت میں ہی اسپتال ہے، دھواں اس تک پہنچ رہا ہے جس کے بعد وہاں موجود مریضوں کو دوسری جگہ شفٹ  کردیا گیا۔ اس سے پہلے ممبئی فائر بریگیڈ نے بتایا تھا کہ ممبئی کے گھاٹ کوپر میں پاریکھ اسپتال کے قریب آگ لگ گئی اور آٹھ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

      بی جے پی کا پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج، جلائے گئے پتلے

      بڑی خبر: 11 قصورواروں کی رہائی کیس میں بلکیس بانو کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، ریویو کیس خارج

      یہ واقعہ وسطی ممبئی میں ایک 61 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ 15 دسمبر کو صبح 11.45 بجے کری روڈ علاقے میں واقع 'ون ایوگھنا پارک' عمارت کی 22ویں منزل سے لگی آگ پر دوپہر 1.50 بجے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: