ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

دردناک حادثہ : ناگپور کے کورونا اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ، چار مریضوں کی موت

یہ حادثہ تقریبا نو بجے پیش آیا ۔ آئی سی یو کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ بعد میں آگ آئی سی یو میں پھیل گئی ۔ آئی سی یو میں 10 کورونا مریض بھرتی تھے ۔ چھ مریض خود باہر نکل گئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
دردناک حادثہ : ناگپور کے کورونا اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ، چار مریضوں کی موت
دردناک حادثہ : ناگپور کے کورونا اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ، چار مریضوں کی موت

ناگپور : مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں ایک کورونا وائرس اسپتال میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ واڈی علاقہ میں WELL TREAT COVID HOSPITAL میں آگ لگ گئی ہے ۔ یہ حادثہ تقریبا نو بجے پیش آیا ۔ آئی سی یو کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ بعد میں آگ آئی سی یو میں پھیل گئی ۔ آئی سی یو میں 10 کورونا مریض بھرتی تھے ۔ چھ مریض خود باہر نکل گئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوگئی ۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ اسپتال میں کل 28 افراد بھرتی تھے ۔


اس درمیان پولیس نے بتایا ہے کہ تقریبا 27 مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس نے ان مریضوں کی صحت سے متعلق زیادہ جانکاریاں دینے سے انکار کردیا ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں ناگپور زیادہ متاثر شہروں میں سے ایک ہے ۔ ناگپور کے علاوہ ممبئی ، پونے اور تھانے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں ۔


اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ ناگپور میں کورونا ویکسین کی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ایک ٹیکہ کاری سینٹر پر لکھا ہوا ہے : ویکسین اسٹاک دستیاب نہیں ہے ۔ ٹیکہ لگوانے کیلئے آئے ایک شہری نے کہا کہ میں اپنی دوسری ڈوز لینے کیلئے آیا تھا ، لیکن ٹیکہ دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ کب آئے گا ۔


ممبئی کی مہاپور کشوری پیڈنیکر نے جمعرات کو کہا تھا کہ شہر میں کورونا وائرس ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے والا ہے ، جس کی وجہ سے جمعہ کو ٹیکہ کاری مہم روکی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے فورا ٹیکہ کی سپلائی کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔ بی ایم سی نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کو ٹیکہ کی کمی کی وجہ سے ممبئی کے 25 نجی اسپتالوں میں لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگایا جاسکا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 11:57 PM IST