ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : میونسپل کارپوریشن کے چار کلین اپ مارشل ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار

Mumbai News : ممبئی کے اندھیری مغرب کے ​​ایم آئی ڈی سی پولیس نے 4 کلین اپ مارشل کو گرفتار کیا ہے ، جو ہفتہ وصولی کر رہے تھے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : میونسپل کارپوریشن کے چار کلین اپ مارشل ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار
مہاراشٹر : میونسپل کارپوریشن کے چار کلین اپ مارشل ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار

ممبئی : ممبئی سمیت مہاراشٹرمیں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بہت سارے شہریوں کو دیکھا جاتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں  حکومت نے لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھا دیا ہے ۔ قانون پر عمل کرنے کے لئے بی ایم سی نے کنٹریکٹ سسٹم کے ذریعے کلین اپ مارشل کو مقرر کیا ہے ، جو ہر وارڈ میں لوگوں پر نگاہ رکھتے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر  کارروائی کرتے ہیں ۔


ممبئی کو  کلین کرنے والے مارشل ہی لوگوں سے ہفتہ وصولی کریں گے ، تو لوگ اس مشکل وقت میں کس طرح سے سختی سے قانون پر عمل کریں گے ۔ ممبئی کے اندھیری مغرب کے ​​ایم آئی ڈی سی پولیس نے 4 کلین اپ مارشل کو گرفتار کیا ہے ، جو ہفتہ وصولی کر رہے تھے ۔ کلین اپ مارشل نے ماسک نہ پہننے پر اندھیری کے ایم آئی ڈی سی کیمپس میں ایک کمپنی کے مالک سے ماسک نہ پہننے پرڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔ کمپنی کے مالک نے اسے ڈیڑھ کی بجائے دو لاکھ روپے دئے ۔ یہ لوگ 14 مئی کی شام کو ایک بار پھر پہنچے اور ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ، جس کے بعد کمپنی کے مالک نے ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔


مہیشور ریڈی (ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون10) نے بتایا کہ چاروں ملزمین نے کمپنی کے مالک کو کورونا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرایا اور رقم کا مطالبہ کیا ۔ فیکٹری کے مالک نے ایم آئی ڈی پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے چار افراد کو تعزیرات ہند کی دفعہ 384 (ہفتہ وصولی) کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔


پولیس نے  جن ملزمین کوگرفتار کیا ہے ، ان کے نام پرمود مانے ، وشال سوریہ ونشی ، دادا صاحب گونڈسے اور آکاش گائیکواڑ بتائے جارہے ہیں ۔ ان میں سے ایک ملزم فرار ہے ، جس کی پولیس شدت کے ساتھ تلاش کر رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 17, 2021 06:24 PM IST