உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وی آئی پی موبائل نمبر دلانے کے  نام پر یہ شخص مل کر کرتے تھے گھٹیا کام، سایبر سیل نے کیا گرفتار

    اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریبا 10 سے 15 افراد دھوکہ دہی کے شکارہوئے ہیں۔

    اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریبا 10 سے 15 افراد دھوکہ دہی کے شکارہوئے ہیں۔

    اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریبا 10 سے 15 افراد دھوکہ دہی کے شکارہوئے ہیں۔

    • Share this:
    نارتھ ممبئی کے سمتا نگر سائبر سیل نے ایئرٹیل کمپنی کا وی آئی پی موبائل نمبر دلانے کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک تقریبا 10 سے 15 افراد دھوکہ دہی کے شکارہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وہاٹس ایپ یا ای میل پر لوگوں کو ایس ایم ایس بھیجا کرتا تھا جو لوگ اس کے ساتھ رابطے میں آتے تھے، وہ ان کو وی آئی پی نمبر دینے کی بات کرتا تھا جب کوئی وی آئی پی نمبر مانگتاتو اس سے پہلے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک میں پیسے ٹرانسفر کروا لیتا تھا۔ اسی طرح ایک شکایت کنندہ نے شمالی ممبئی سمتا نگر سائبر سیل میں 3 لاکھ کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    جب متاثر نے ملزم سے رابطہ کرنا چاہا تو ملزم نے اسے نظر انداز کرنا شروع کر دیا اور جب پیسے واپس کرنے کے لئے کہا تو اس نے دینے سے انکار کر دیا۔ کیس درج کرنے کے بعد اے پی آئی انورادھا پاٹل نے تفتیش شروع کی اور جال بچھا کر سنتوش گپتا اور پرسیت نارویکر کو کاندیولی ٹھاکر ویلیج کے قریب سے گرفتار کیا۔ سم کارڈ ایک دیسی پستول اور 9 زندہ کارتوس بھی برآمد کئے۔

    دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران ماسٹر مائنڈ ملزم زین احمد خان (24) کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی۔پولیس نے زین احمد خان کو ڈومبیولی علاقے سے گرفتار کیا۔ ملزم خان نے گو ڈیڈی کمپنی کے پاس سے ائیر ٹیل کمپنی کا ڈو مین اپنے پاس رکھا تھا۔ ملزمین نے اب تک 15 لاکھ سے زائد کی ٹھگی کی ہے۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے 3500 اور 4500 روپے میں سے کچھ کمپنیوں سے ایک لاکھ کےقریب ڈاٹا برآمد کیاہے۔ سائبر سیل نے ان کے پاس سے 2 لاکھ 10 ہزار نقدی برآمد کی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: