உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : بی جے پی کے انکار کے بعد گورنر نے شیو سینا کو دی حکومت سازی کی دعوت

    بی جے پی کے انکار کے بعد گورنر نے شیو سینا کو دی حکومت سازی کی دعوت ، فوٹو : نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

    بی جے پی کے انکار کے بعد گورنر نے شیو سینا کو دی حکومت سازی کی دعوت ، فوٹو : نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

    بی جے پی کےذریعہ حکومت سازی سے انکار کے بعد ریاست کے گورنر نے اب شیو سینا کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا ہے ۔

    • Share this:
      مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان جاری ہے ۔ بی جے پی کےذریعہ حکومت سازی سے انکار کے بعد ریاست کے گورنر نے اب شیو سینا کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا ہے ۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیو سینا کو پیر کی شام ساڑھے سات بجے کا ملنے کیلئے وقت دیا ہے ۔ گورنر کے ذریعہ مدعو کئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر شیو سینا نے میٹنگ بلائی ہے ۔

      اس سے پہلے گورنر سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ ہم ریاست میں حکومت نہیں بنا رہے ہیں ، کیونکہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ ہم ریاست میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتے ہیں ۔ پاٹل نے کہا کہ ہمیں ( بی جے پی اور شیوسینا ) ایک ساتھ کام کرنے کیلئے عوامی مینڈیٹ دیا گیا تھا ، اگر شیو سینا اس کی بے حرمتی کرنا چاہتی ہے اور کانگریس و این سی پی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی ہے تو ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

      خیال رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کے بعد شیوسینا سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 105 سیٹیں ، شیو سینا کو 56 سیٹیں ، این سی پی کو 54 سیٹیں ، کانگریس کو 44 سیٹیں اور دیگر کے کھاتے میں 21 سیٹیں گئی تھیں ۔

      ذرائع کے مطابق خبر آرہی ہے کہ این سی پی نے شیو سینا کے پاس ایک تجویز بھیجی ہے ۔ ذرائع کے مطابق این سی پی نے شیو سینا کے سامنے ادھو ٹھاکرے کو مہاراشٹر کا وزیر اعلی بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ این سی پی چاہتی ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نہیں بلکہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنیں ۔
      First published: