ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مراٹھا ریزرویشن کے لئے تحریک نہیں بلکہ یکم دسمبر کو جشن منایا جائے: فڑنویس کا اعلان

اس اعلان کے ساتھ مراٹھاؤں کو ریزرویشن دیئے جانے کے بارے میں حکومت کے فیصلہ کے بارے میں امکان بڑھ گیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 15, 2018 05:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مراٹھا ریزرویشن کے لئے تحریک نہیں بلکہ یکم دسمبر کو جشن منایا جائے: فڑنویس کا اعلان
مراٹھا ریزرویشن کو لے کر احتجاج کرتے مراٹھا برادری کے لوگ: فائل فوٹو۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے لیے پیش کردہ رپورٹ انہیں موصول ہو گئی ہے اور مراٹھا فرقے کو ریزرویشن کے لیے تحریک کے بجائے یکم دسمبر کو جشن منانا چاہئے کیونکہ حکومت قانونی دائرے میں رہ کر اس ضمن میں اہم ترین فیصلہ کرے گی ۔ اس اعلان کے ساتھ مراٹھاؤں کو ریزرویشن دیئے جانے کے بارے میں حکومت کے فیصلہ کے بارے میں امکان بڑھ گیا ہے۔


وزیراعلیٰ فڑنویس نے مراٹھوارہ میں احمد نگر کے شنگی شنگا پور میں کسانوں اور تاجروں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا ہے کہ قانونی دشواریوں کو دورکرکے مراٹھا فرقے کو ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرض معافی کی اسکیم جاری رہیگی اور کسانوں کو قرض کے بوجھ سے نجات دلانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسانوں کو قرض سے نجات دلانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کے لیے حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی ۔ گزشتہ چار سال کے دوران ان کسانوں کے کھاتوں میں پچاس ہزار کروڑروپے جمع کیے جا چکے ہیں،جبکہ متاثر اضلاع میں وہاں کی ضرورت کے مطابق قرض معاف کیا گیا ہے اور کسانوں کی مدد کی گئی ہے۔


First published: Nov 15, 2018 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading