ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر حکومت کا مسلم نوجوانوں کو مین اسٹیریم میں لانےکے لیے 50 نکاتی فارمولہ

اورنگ آباد : مہاراشٹر حکومت داعش کے مقامی خطروں سے نپٹنے کےلیے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے ڈی ریڈیکالائزینش کی پالیسی ترتیب دے رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے مسلم نوجوانوں کو مین اسٹیریم میں لانے کیلئے 50 نکاتی فارمولہ بھی ترتیب دیا ہے، لیکن ابھی تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 10, 2016 12:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر حکومت کا مسلم نوجوانوں کو مین اسٹیریم میں لانےکے لیے 50 نکاتی فارمولہ
اورنگ آباد : مہاراشٹر حکومت داعش کے مقامی خطروں سے نپٹنے کےلیے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے ڈی ریڈیکالائزینش کی پالیسی ترتیب دے رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے مسلم نوجوانوں کو مین اسٹیریم میں لانے کیلئے 50 نکاتی فارمولہ بھی ترتیب دیا ہے، لیکن ابھی تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

اورنگ آباد : مہاراشٹر حکومت داعش کے مقامی خطروں سے نپٹنے کےلیے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے ڈی ریڈیکالائزینش کی پالیسی ترتیب دے رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے مسلم نوجوانوں کو مین اسٹیریم میں لانے کیلئے 50 نکاتی فارمولہ بھی ترتیب دیا ہے، لیکن ابھی تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔


مہاراشٹر حکومت جہاں 300 سے زائد مراٹھی اسکولوں میں اردو کی تعلیم کا انتظام کرے گی، وہیں سرکاری اور پولیس کی نوکریوں کے حصول کیلئے مسلم نوجوانوں کو مراٹھی کی تعلیم بھی فراہم کرے گی ۔


ایجنڈہ کے اہم نکات میں مسلم اکثریتی علاقوں میں جم کے قیام کے علاوہ اقلیتی اسکولوں میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا قیام بھی شامل ہے۔ اقلیتی اسکولوں میں مختلف مذاہب کی تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ اردو اسکولوں میں جمہوری نظام کی خاصیت سے متعلق مضامین میں اضافہ کیا جائیگا۔


اردو اسکولوں میں مڈ ڈے میل شروع کرنے کا بھی پروگرام ہے ۔ نیز ریاستی حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ پولیس فورس کو مسلمانوں سے بہتر تعلقات پیدا کرنے پر آمادہ کرے۔

First published: Feb 09, 2016 11:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading