ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر حکومت کی 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹرز کی تیاری، نگراں وزیر اسلم شیخ نے بتائی کچھ خاص باتیں

ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے ملاڈ ویسٹ میں 2 ہزار بستروں والے جمبو کورونا کیئر سینٹر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسلم شیخ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانا ریاستی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر حکومت کی 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹرز کی تیاری، نگراں وزیر اسلم شیخ نے بتائی کچھ خاص باتیں
مہاراشٹر حکومت کی 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹرز کی تیاری، نگراں وزیر اسلم شیخ نے بتائی کچھ خاص باتیں

ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا کے قہر، سنگین حالات، اسپتالوں میں بستروں اور دوائیوں کی کمی کے درمیان اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ممبئی شہر میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر عوام کی خدمت میں حاضر ہوں گے ، جس پر بڑی تیزی سے کام کیا جارہا ہے ۔ مذکورہ تمام باتوں کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔


ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے ملاڈ ویسٹ میں 2 ہزار بستروں والے جمبو کورونا کیئر سینٹر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسلم شیخ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانا ریاستی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اسپتالوں میں بستروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ کے درمیان ممبئی شہر و مضافات میں 5 ہزار 3 سو بستروں پر مشتمل 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹرز کی تعمیر کرے گی ، جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملاڈ میں زیر تعمیر جمبو فیسلیٹی سینٹر 2 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا ۔ اس کے علاوہ سبھی جمبو کیئر سینٹرز میں تقریباً 70 فیصدی بستر آکسیجن سے آراستہ ہوں گے ۔ جبکہ ہر یونٹ میں تقریباً 200 آئی سی یو کے بستر بھی موجود ہوں گے۔


انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہے لہٰذا عوام کو فکر مند ہونے کے بجائے سرکار کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنس پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ تاکہ کسی کو بھی ان کورونا کیئر سینٹرز پر آنے کی ضرورت نہ پڑے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 22, 2021 11:00 PM IST