اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra: دو جولائی کو اکثریت ثابت کریں گے ایکناتھ شندے، اسمبلی اسپیکر کا بھی ہوگا الیکشن

    Maharashtra Eknath Shinde News: گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ہفتہ یعنی دو جولائی کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کابینہ نے دو دنوں کیلئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ہفتہ یعنی دو جولائی کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کابینہ نے دو دنوں کیلئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس کے پہلے دن اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا ۔ نانا پٹولے کے استعفی کے بعد سے اسپیکر کا عہدہ خالی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔

      شوسینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے جمعرات کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا جبکہ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شام ساڑھے سات بجے کے بعد جنوبی ممبئی میں واقع راج بھون میں انہیں عہدہ کا حلف دلایا ۔ شندے نے اس دوران آنجہانی شیوسینا لیڈر بال ٹھاکرے اور آنند دگھے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی بنے ایکناتھ شندے، فڑنویس نے ڈپٹی سی ایم کا لیا حلف

      شیوسینا میں بغاوت کے پیش نظر سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ اپنے عہدہ سے استعفی دینے کے ایک دن بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔ شوسینا کے زیادہ تر لیڈر باغی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے سرکار پر بحران منڈلانے لگا اور آخر کار 31 ماہ پرانی مہا وکاس اگھاڑی سرکار گر گئی۔

      یہ بھی پڑھئے: دیویندر فڑنویس سرکار میں ہوں گے شامل، جے پی نڈا کی اپیل کے بعد کیا فیصلہ

      اس سے پہلے جمعرات کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ فڑنویس، شندے کی قیادت میں نئی مہاراشٹر کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ اس سے کچھ منٹ پہلے فڑنویس نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکار میں شامل نہیں ہوں گے ۔ فڑنویس نے اس وقت سب کو چونکا دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ شندے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔

      پروگرام کے بعد شندے نے کہا کہ ریاست کی ترقی میری اولین ترجیح ہے ، میں سماج کے سبھی طبقوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: