உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra : گورنر کوشیاری نے پیش کی وضاحت، کہا: مراٹھی مانش نے اپنی محنت سے مہاراشٹر کو بنایا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    Maharashtra : گورنر کوشیاری نے پیش کی وضاحت، کہا: مراٹھی مانش نے اپنی محنت سے مہاراشٹر کو بنایا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    Maharashtra : گورنر کوشیاری نے پیش کی وضاحت، کہا: مراٹھی مانش نے اپنی محنت سے مہاراشٹر کو بنایا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے دفتر نے تقریر کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہاراشٹر کو آگے لانے میں مراٹھی لوگوں کا رول سب سے زیادہ ہے۔ ممبئی مہاراشٹر کا فخر ہے۔ یہ ملک کی اقتصادی راجدھانی بھی ہے۔‘‘

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے بیان پر جاری سیاسی گھمسان کے درمیان گورنر کے دفتر سے بیان پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے دفتر نے تقریر کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہاراشٹر کو آگے لانے میں مراٹھی لوگوں کا رول سب سے زیادہ ہے۔ ممبئی مہاراشٹر کا فخر ہے۔ یہ ملک کی اقتصادی راجدھانی بھی ہے۔‘‘ نیز یہ بھی کہا کہ ’’میرا مراٹھی لوگوں کو کم تر دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں نے صرف گجراتیوں اور راجستھانیوں کے کردار کی بات کی۔ مراٹھی لوگوں نے سخت محنت کرکے مہاراشٹر کی تعمیر کی ، یہی وجہ ہے کہ آج کئی مراٹھی کاروباری مشہور ہیں ۔ بتادیں کہ گزشتہ جمعہ کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک پروگرام کے دوران مراٹھیوں کے حوالے سے بیان دیا تھا، جس پر مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : دہلی میں پیر سے دوبارہ لاگو ہوجائے گی پرانی شراب پالیسی، سسودیا نے کیا اعلان


      گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر مرلی دیوڑا کے بیٹے اور کانگریس لیڈر ملند دیوڑا نے کہا کہ "میرے والد راجستھان سے تھے اور میری ماں کولہاپور سے تھیں۔ پھر بھی ان کی پرورش ممبئیکر اور مہاراشٹرین کے طور پر ہوئی ۔ ممبئی کے باشندوں نے سبھی کا محبت اور احترام کے ساتھ استقبال کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایز آف بزنس اور ایز آف لیونگ جتنا ہی ضروری ایز آف جسٹس: PM مودی


      وہیں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہیں ، تو کچھ بھی مت بولئے ۔ راج ٹھاکرے نے گورنر کوشیاری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مہاراشٹر کی تاریخ کے بارے میں جانکاری نہیں ہے ، تو بولنا بند کیجئے ۔ گورنر ایک باوقار اور قابل احترام عہدہ ہے، اس لئے لوگ آپ کے خلاف بولنے سے کتراتے ہیں۔ لیکن آپ کے بیان سے ریاست کے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔

      بتا دیں کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ممبئی کے اندھیری ویسٹ علاقے میں ایک مقامی چوک کا نام شانتی دیوی چمپلال جی کوٹھاری کے نام پر رکھنے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گجراتیوں اور راجستھانیوں کو مہاراشٹر سے نکال دیا جائے، خاص طور پر ممبئی اور تھانے سے، تو یہاں پیسہ نہیں بچے گا، تب ممبئی ملک کی اقتصادی راجدھانی بھی نہیں رہ جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: