ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: تینوں پارٹیوں کےاراکین اسمبلی نےحلف لینے کے بعد کیا پریڈ، شرد پوار اورادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پربڑا الزام

مہاراشترمیں سیاسی گھمسان کے دوران آج  ممبئی کے حیات ہوٹل میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نےاپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 162 اراکین اسمبلی کی موجودگی میں بی جے پی کو چیلنج کیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: تینوں پارٹیوں کےاراکین اسمبلی نےحلف لینے کے بعد کیا پریڈ، شرد پوار اورادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پربڑا الزام
ممبئی کے حیات ہوٹل میں طاقت کےمظاہرہ کے دوران شرد پوار نے بی جے پی کوکیا چیلنج

ممبئی: مہاراشترمیں سیاسی گھمسان کے دوران آج  ممبئی کے حیات ہوٹل میں کانگریس، این سی پی اورشیو سینا نےاپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ کرادی ہے۔ اس وقت تینوں پارٹیوں کے سینئرلیڈران موجود ہیں۔ اس موقع پر تینوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نے متحد رہنے کا حلف لیا ہے۔ اس موقع پراین سی پی سربراہ شرد پوار نے اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پربڑا الزام عائد کیا ہے۔


شرد پوارنےکہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹرمیں غلط طریقے سے حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے پاس وہپ جاری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سبھی اراکین اسمبلی کی ذمہ داری لیتا ہوں، اجیت پوارکے پاس اراکین اسمبلی سے متعلق فیصلہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اجیت پواراین سی پی کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ شرد پوارنے مزید کہا کہ بی جے پی بغیراکثریت کے حکومت بناتی جارہی ہے۔ لیکن مہاراشٹرمیں حکومت بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔  ہمارے پاس اکثریت سے بہت زیادہ سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مہاراشٹرکے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ این سی پی سربراہ شرد پوار، شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اورکانگریس کے ملک ارجن کھڑگے اورسابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان سمیت بڑی تعداد میں سینئرلیڈران موجود ہیں۔




شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اراکین اسمبلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں صرف پانچ سالوں کے لئے اکٹھا نہیں ہوئے ہیں۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے خلاف کافی پروپیگنڈہ پھیلایا گیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے خلاف کھڑی تمام طاقتوں کوشکست دینے کا دم رکھتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہماری طاقت  کیمرے میں قید نہیں کی جاسکتی ہے۔

اس دوران خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا ہم نے بی جے پی کو اقتدارسے دور رکھنے کے لئے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ ہم نے 162 اراکین اسمبلی کے دستخط والا خط راج بھون کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری ہمیں پارٹی صدرسونیا گاندھی اورراہل گاندھی نے دی تھی، جسے ہم نے نبھایا ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم 162 ہیں، ہم حکومت بنائیں گے۔





اس سے قبل شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نےکہا ہے کہ آج شام 7 بجے ممبئی کے ہوٹل گرینڈ حیات میں تینوں سیاسی جماعتوں کے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ ہوگی۔ واضح رہے کہ تینوں جماعتوں کےاراکین اسمبلی فی الحال الگ الگ ہوٹلوں میں ٹھہرے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کودیکھتے ہوئے تینوں پارٹیوں کے سربراہان اپنے اراکین اسمبلی پرنظربنائے ہوئے ہیں سنجے راؤت نے پیرکی شام ٹوئٹ کرکے کہا 'ہم سب ایک ہیں۔ آپ ہمارے 162 اراکین اسمبلی کوپہلی بارممبئی کےحیات ہوٹل میں شام 7 بجے دیکھ سکیں گے'۔ سنجے راؤت نے اپنے اس ٹیگ میں مہاراشٹرکےگورنرکوبھی ٹیگ کیا ہے۔ سنجے راؤت نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی ہے، جس میں لکھا ہے 'وی آر162'۔ (ہم 162 ہیں)۔
First published: Nov 25, 2019 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading