Maharashtra Unlockdown Guidelines: مہاراشٹر کے جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ، دکانیں شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی ۔
ممبئی : حکومت مہاراشٹر نے کورونا وائرس وبا کے دوران عائد پابندیوں میں منگل 3 اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے ۔ جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ، دکانیں شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی ۔
ادھوٹھاکرے نے مزید کہا کہ لوکل ٹرینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ کام مرحلہ وار کیا جائے گا ۔ جبکہ مہاراشٹرمیں کولہاپور، سانگلی ، ستارا، پونے، رتناگیری، سندھودرگ، شولاپور، احمدنگر، بیڑ، رائے گڑھ اور پالگھرمیں تیسرا مرحلہ برقراررہے گا۔ ممبئی میں بھی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن سنیچر کو دوپہر تین بجے تک ہی دکانیں کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر پوری طرح سے کھول دئے گئے ہیں ۔ گارڈنس بھی ورزش، جوگنگ اور سائیکلنگ کے لیے کھلے رہیں گے ۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسجد، مندر، کلیسا اور دیگر عبادت گاہیں بند رہیں گی ۔ سنیما ہال، ڈرامہ تھیٹر وغیرہ مکمل طور پر آئندہ حکم تک بند رہیں گے ۔ ہوٹل پر پرانا حکم نافذ رہے گا ۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا ۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 376 نئے کیس
ادھر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 376 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔ صحت کے عہدیداروں نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں 200 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 36 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ۔
اس دوران پانچ کیس پربھنی میں ایک موت ، عثمان آباد میں 83 کیس ، لاتور میں 27 کیسز ، جالنا میں 24 ، ہنگولی میں ایک اور ناندیڑ میں اس دوران کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔