ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہوائی سفر کیلئے مہاراشٹر نے جاری کی گائیڈ لائن ، ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے نہیں ہوں گے کوارنٹائن

ایسے مسافر جو ہوائی سفر کے ذریعہ ریاست میں پہنچے ہیں ، اگر وہ ریاست میں ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے ہیں ، تو انہیں لازمی طور پر کوارنٹائن نہیں کیا جائے گا ۔

  • Share this:
ہوائی سفر کیلئے مہاراشٹر نے جاری کی گائیڈ لائن ، ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے نہیں ہوں گے کوارنٹائن
ہوائی سفر کیلئے مہاراشٹر نے جاری کی گائیڈ لائن ، ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے نہیں ہوں گے کوارنٹائن

مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں ہوائی سفر میں تذبذب کے بعد فی الحال نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافر جو ہوائی سفر کے ذریعہ ریاست میں پہنچے ہیں ، اگر وہ ریاست میں ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے ہیں ، تو انہیں لازمی طور پر کوارنٹائن نہیں کیا جائے گا ۔


گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں سفر کیلئے کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔ نئی گائیڈ لائن میں مسافروں کو مرکزی حکومت کی جانب سے سفر کیلئے ضروری قرار دی گئی گائیڈ لائن کو ماننے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔


وہیں مقامی انتظامیہ اور نگرنگموں کو مسافروں کو ہوم آئیسولیشن سے چھوٹ دینے کی اجازت ہے ، اگر وہ کسی ضروری کام سے آئے ہوں ۔ حالانکہ اس سے پہلے ان کی جانچ کی جائے گی ۔ مسافروں کے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے پر ان کے ہاتھ پر ہوم کوارنٹائن کی مہر لگائی جائے گی ۔ ساتھ ہی مسافروں کو افسران کے ساتھ اپنے آنے کی وجہ اور ٹھہرنے کی جانکاری شیئر کرنی ہوگی ۔


کسی بھی مسافر کو کنٹینمنٹ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جاری کی گئی گائیڈ لائن میں ائیر پورٹ پر میڈیکل ماہرین کی تعیناتی کی بھی بات کہی گئی ہے ۔ ساتھ ہی صاف صفائی کے سبھی قوانین کو اپنانے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔

اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جانکاری دی گئی تھی کہ ممبئی ائیر پورٹ سے پیر سے روزانہ 50 فلائٹس چلائی جائیں گی ۔ بتادیں کہ مہاراشٹر ہندوستان میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے ۔ یہاں پر کورونا وائرس کے معاملات 50 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں ۔
First published: May 25, 2020 08:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading