உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گروسری اسٹور گودام جل کر خاک، تجوری میں رکھے 8 میں سے 6 لاکھ روپے سلامت

    فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر  تجوری کو باہر نکالا  جس میں 6 لاکھ نقدی ملی۔

    فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر تجوری کو باہر نکالا جس میں 6 لاکھ نقدی ملی۔

    فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر تجوری کو باہر نکالا جس میں 6 لاکھ نقدی ملی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مہاراشٹر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گراسری اسٹور گودام آگ میں جل رہا تھا۔ اس آگ میں اسٹور کی تجوری بھی جل رہی تھی جس میں 8 لاکھ روپے کیش رکھے گئے تھے۔ جب فائر بریگیڈ کے عملے نے اسے باہر نکالا تو اس میں 6 لاکھ کی نقدی بحفاظت ملی۔ اتوار کی رات 11.30 بجے مہاراشٹر کے پونے کے بودھن بودرک علاقے میں واقع ایک گراسری اسٹور گودام میں آگ لگ گئی۔

    اس آگ میں اناج ، سبزیاں ،کرانےکا سامان جل گئے۔ یہ پونے شہر میں گراسری کی فراہمی کا مرکزی گودام ہے۔ گودام 25،000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کا کمپاؤنڈ تقریبا آدھے ایکڑ پر مشتمل ہے۔ اتوار کی رات اس گودام میں تقریبا 90 لاکھ روپے کا اسٹاک رکھا گیا تھا۔انٹریرفرنیچر ، ڈیپ فریزر سب جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ پاشن فائر بریگیڈ کے سٹیشن آفیسر شیواجی میمانے نے بتایا کہ تجوری بھی آگ میں جل رہی تھی۔

    فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر  تجوری کو باہر نکالا  جس میں 6 لاکھ نقدی ملی۔ ملازمین کے مطابق 8 لاکھ روپے محفوظ تھے۔ پونے میونسپل فائر بریگیڈ ، پمپری چنچواڑ ، پی ایم آر ڈی اے اور ایم آئی ڈی سی کے کل 12 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 60 اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ اس  حادثےمیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: