اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کوشیاری، کہا : 'وزیراعظم مودی کو بتادیا ہے'

    مہاراشٹر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کوشیاری، کہا : 'وزیراعظم مودی کو بتادیا ہے' (File Photo)

    مہاراشٹر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں کوشیاری، کہا : 'وزیراعظم مودی کو بتادیا ہے' (File Photo)

    Bhagat Singh Koshyari News: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے پیر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ کی بات کہہ کر سبھی کو حیران کردیا۔ راج بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’میں نے گورنر کے عہدے سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔‘‘

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے پیر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ کی بات کہہ کر سبھی کو حیران کردیا۔ راج بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’میں نے گورنر کے عہدے سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔‘‘ کوشیاری نے 9 ستمبر 2019 کو مہاراشٹر کے 22ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کوشیاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ممبئی کے دوران عہدہ چھوڑنے اور اپنی باقی زندگی پڑھنے، لکھنے اور دیگر سرگرمیوں میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

      راج بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گورنر کوشیاری نے کہا کہ مہاراشٹر جیسی عظیم ریاست، سنتوں، سماجی مصلح اور ویر سینانیوں کی سرزمین کے راجیہ سیوک یا گورنر کے طور پر خدمت کرنا میرے لئے ایک خوش قسمتی اور اعزاز کی بات تھی۔


      کوشیاری نے کہا کہ میں مہاراشٹر کے لوگوں سے پچھلے تین سال سے کچھ زیادہ وقت کے دوران ملنے والے پیار اور محبت کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ عزت مآب وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ممبئی کے دوران میں نے انہیں تمام سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے اور اپنی باقی زندگی پڑھنے لکھنے اور دیگر سرگرمیوں میں گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مجھے عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے ہمیشہ پیار ملا ہے اور مجھے اس سلسلے میں بھی ایسا ہی ملنے کی امید ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: پہلوانوں کی شکایت پر ایکشن میں مودی سرکار، دیا جانچ کا حکم، میری کام سے بھی لی مدد


      یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں ایم بی بی ایس طالبہ کی گمشدگی، 13 ماہ بعد لائف گارڈ اور ساتھی کے قتل کے الزام..!



      خیال رہے کہ چھترپتی شیواجی کے بارے میں گورنر کے متنازع تبصرہ پر تنازع کے دوران شیو سینا ( ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈر سنجے راوت کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق کوشیاری نے پچھلے سال نومبر میں استعفی کی پیش کش کی تھی ۔ حالانکہ راج بھون نے اس بیان کو خارج کردیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: