உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2016 کے لئے ہندوستانی کوٹے میں 20 ہزار کا اضافہ، مہاراشٹر کو ملیں 1400 اضافی سیٹیں

    اورنگ آباد۔ حج دو ہزار سولہ کے لیے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔

    اورنگ آباد۔ حج دو ہزار سولہ کے لیے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      اورنگ آباد۔  حج دو ہزار سولہ کے لیے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔  اس سال حج  کوٹے میں  بیس ہزار کا اضافہ ہوا ہے ، جس  کی بنا پرمہاراشٹر کےحصے میں چودہ سو اضافی سیٹیں آئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری مہاراشٹر اسٹیٹ  حج کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بھائی جان نے دی ہے ۔ وہ اورنگ آباد میں خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس پریس کانفرنس میں حج کمیٹی کے چیئرمین نے کئی اور انکشافات بھی کئے۔


       مراٹھواڑہ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج  کے دو روزہ تربیتی اجلاس کے اختتامی سیشن میں  حج کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بھائی جان نے شرکت کی اور میڈیا سے خطاب  کیا ۔  انھوں نے بتایا کہ  ایران  پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ہندوستان کے کوٹے میں 20 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ مہاراشٹر کے عازمین کو بھی ہوگا۔


        حج کمیٹی کے چیئرمین نے میڈیا سےبات چیت میں کئی انکشافات کیےاوربتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کے پاس اس وقت تقریباً 500 کروڑ روپئے جمع ہیں اور اسی رقم سے حج مشن انجام پاتا ہے لیکن اب حکومت اسے دیگر کاموں میں خرچ کرنے پر غور کررہی ہے۔ تاہم حج کمیٹی اس کے حق میں نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ چیئرمین کا کہنا ہے کہ بیماری یا انتقال کی صورت میں عین وقت پر سفر حج سے محروم رہنے والےعازمین کی رقوم واپسی کے سلسلے میں بھی کوشش کی جارہی ہے اوراس کا مثبت حل نکالا جائیگا ۔


      hajj training


      انہوں نے بتایا کہ حج 2016 کے لیے مہاراشٹر حج کمیٹی کو تقریباً 55 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ مہاراشٹر ریاست کو 7356 کا کوٹہ ملا ہے۔ حج کمیٹی کے چیئرمین نے پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرس پر شکنجہ کسنے کی بھی بات کہی اورساتھ ہی پانچ سال بعد حج سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں حکومت سے 25 ہزار کروڑ روپئے فنڈ مہیا کرانے کی درخواست کی ہے ۔

      First published: