Maharashtra: تین مئی تک تمام مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت لینا لازمی
Azan on Loudspeaker Issue : تمام مذہبی مقامات میں مندر، گوردوارے، مساجد، چرچ وغیرہ شامل ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر لگانے کے لیے ہر کسی کو پولیس کمشنر کے دفتر سے تحریری اجازت لینی ہوگی۔ اور تحریری اجازت ملنے کے بعد ہی مذہبی مقام پر لاؤڈ سپیکر لگائے جا سکیں گے۔
نئی دہلی : مہاراشٹر کے وزارت داخلہ نے مذہبی مقامات پرلاؤڈاسپیکرلگائے جانے کو لیکر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت تین مئی تک تمام مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت لینا لازم کیا گیا ہے۔ تمام مذہبی مقامات میں مندر، گوردوارے، مساجد، چرچ وغیرہ شامل ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر لگانے کے لیے ہر کسی کو پولیس کمشنر کے دفتر سے تحریری اجازت لینی ہوگی۔ اور تحریری اجازت ملنے کے بعد ہی مذہبی مقام پر لاؤڈ سپیکر لگائے جا سکیں گے۔
ناسک پولیس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔جس میں اذان کے پندرہ منٹ پہلے اور اذان کے پندرہ منٹ بعد تک کسی بھی مذہب کی پوجا ارچنا لاؤڈ اسپیکر میں نہیں کی جاسکے گی ، ریاست کا وزارت داخلہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔آج مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ والسے پاٹل ریاست کے ڈی آئی جی سے ملاقات کریں گے اورموجودہ صورتحال سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔
لاؤڈ سپیکر کے ایشو پرملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ مسجد سے لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان کے خلاف احتجاج میں لوگ ہنومان چالیسہ بجوا رہے ہیں۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے تین مئی کو مہاراشٹر حکومت کو مساجد سے لاؤڈ اسپیکرپراذان پر پابندی لگانے کیلئے الٹی میٹم دیا ہے۔ پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہندو دن میں پانچ بار مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔ اس دوران انھوں نے پانچ جون کو ایودھیا کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تاہم اب لاؤڈ اسپیکر میں اذان ، ہنومان چالیسہ کی جگہ مہنگائی ڈائن نے لے لی ہے۔
بنارس کے سماجوادی پارٹی لیڈر روی کانت وشوکرما کا ایک ویڈیو سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا ہے جس میں وشوکرما لیڈر بتارہے ہیں کہ انھوں نے اپنے گھر پر لاؤڈ اسپیکر لگا یا ہے ۔ کیونکہ وہ ملک کے سب سے اہم ایشو کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں جس کا نام مہنگائی ہے۔
روی کانت وشوکرما کے مطابق آج ملک میں تعلیم، صحت، بے روزگاری اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر اذان اور آرتی بجانا مسئلہ نہیں ہے۔ اس لئے وہ لاؤڈاسپیکر سے مہنگائی سے ہونے والی پریشانی پرمبنی نغمہ بجا رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔