ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناسک میں سخوئی طیارہ حادثہ کا شکار، سیٹ اجیکٹر سے باہر نکلے دونوں پائلٹ

مہاراشٹر کے ناسک میں ایئر فورس کا جیٹ سخوئی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

  • Share this:
ناسک میں سخوئی طیارہ حادثہ کا شکار، سیٹ اجیکٹر سے باہر نکلے دونوں پائلٹ
ادثے سے فورا پہلے پائلٹ سیٹ اجیکٹر کے ذریعے باہر نکل گئے تھے

مہاراشٹر کے ناسک میں ایئر فورس کا جیٹ سخوئی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو پائلٹ سوار تھے۔ حالانکہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ۔ملی جانکاری کے مطابق ،تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔


واضح ہو کہ ناسک سے گزر رہے جیٹ سخوئی طیارے نے اپنا توازن کھو دیا اور گورٹھان گاؤں کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثہ سے فورا پہلے پائلٹ سیٹ اجیکٹر کے ذریعے باہر نکل گئے تھے جس سے ان کی جان بچ گئی۔ ہندوستانی ایئر فورس کی جانب سے حادثے کی جانچ جاری ہے۔


Sukhoi-1

First published: Jun 27, 2018 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading